?️
لاہور: (سچ خبریں) ملک کی معروف کاروباری شخصیت اور رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سال سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے لیکن میں ہتھکنڈوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، اگر مجھے استعمال کرنا ہے تو میری لاش کے اوپر سے جانا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میری ساری زندگی اللہ تعالٰی نے ہمیشہ مجھے اپنے اصول پر قائم رہنے کی رہنمائی کی ہے کہ میں کسی بھی معاملے میں سیاسی فریق نہ بنوں، اب ایک سال سے زیادہ عرصے سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے، لیکن میں کبھی بھی کسی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ مجھے سیاسی مقاصد کے لیے پیادہ کے طور پر استعمال کرے، پاکستان میں جدید ترین پراجیکٹس متعارف کروانے پر مجھے اور میرے کاروبار کو ہمیشہ نشانہ بنایا گیا ہے۔
ملک ریاض کا کہنا ہے کہ 1996ء سے آج تک ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی سزا بھگت رہا ہوں، میں نے ماضی میں اللہ تعالٰی کی مدد سے اس طرح کے دباؤ کا پوری ہمت اور طاقت کے ساتھ سامنا کیا ہے، آج بھی ذاتی حیثیت میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں، "over my dead body”۔ انہوں نے کہا کہ اپنی بیمار حالت اور پریشانی کے باوجود میں اللہ کی مدد سے اس مصیبت کا سامنا کرنے کے لیے ثابت قدم ہوں، روزانہ مالیاتی کاروباری نقصان برداشت کر رہا ہوں اور پوری طرح دیوار کے ساتھ دھکیل دیا جا رہا ہوں لیکن کسی دباؤ کے ہتھکنڈوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، اللہ تعالٰی اس مشکل دور میں عزت کے ساتھ میری رہنمائی اور مدد کرے گا اور مجھے سرخرو کرے گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کو شدید ترین بحران کا سامنا ہے:امریکی اخبار
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے بنجمن نیتن یاہو کو اس
مارچ
دہشتگردی کی جڑ کہاں ہے؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: عالمی افراتفری کے پھیلاؤ میں امریکہ کی وحشیانہ دہشت گردی
جون
کیا نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے کاغذات
مارچ
عرب ممالک کا سویڈن کے ساتھ سلوک
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:بین الاقوامی تعلقات کے محقق اور عرب دنیا کی سیاسی معیشت
جولائی
روس کی طالبان کو ماسکو اجلاس میں شرکت کی دعوت
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے لیے روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے اعلان کیا
اکتوبر
کینیڈا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے دفاعی بجٹ اور وعدوں کی عدم تکمیل
مئی
یوکرین کی جنگ میں ریاض کی پوزیشن
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جمعہ کو جدہ میں
مئی
لکی مروت میں آئی ای ڈی دھماکا، پاک فوج کے افسر سمیت 7 جوان شہید
?️ 10 جون 2024خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز
جون