بات کرنے کیلئے حاضر ہیں، پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس سے مذاکرات کرنے ہیں، یوسف رضا گیلانی

?️

لاہور: (سچ خبریں) قائم قام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا، کبھی نہیں کہا حکومت کے ساتھ نہیں ہیں، مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت میں شمولیت کے لئے بات چیت جاری ہے، سیاسی معاملات پر بات کرنے کے لیے ہم مذاکرات کے لیے حاضر ہیں، پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں، ہم اس وقت بھی بیٹھے تھے جب پی ٹی آئی اپنی حکومت کے ہوتے نہیں بیٹھتی تھی، پی ٹی آئی کا میں ترجمان نہیں ہوں میں اپنی کا پارٹی کا جوابدہ ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر اچھے کام میں حکومت کو سپورٹ دے رہے ہیں، مرکز اور پنجاب میں سپیس دیکھ کر حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں گے، ہر چیز ووٹ سے ہونی ہے، اسمبلی میں بل پاس ہوگا تو ہمارے ووٹ سے ہوگا، آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، بجٹ عوام دوست، کسان دوست اور نوجوان دوست ہونا چاہیے، بجٹ کے خدو خال بنیں گے تو پیپلز پارٹی حکومت کو مشورے دے گی۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ صاف پانی کا مسئلہ اس وقت ملک کا سنگین مسئلہ ہے، عوام تک صاف پانی پہنچانا کسی مشن سے کم نہیں، مخیر حضرات اس کارِ خیر میں ضرور حصہ لیں، عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے میں ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، کسانوں کے معاملے میں مڈل مین نے پیسے کمالیے، اس سے کسانوں کا نقصان ہوا ہے، پیپلز پارٹی کسانوں کے حق میں ہے۔

یوسف رضا گیلانی  نے کہا کہ ملک کے مختلف حالات ہے ہمارا دہشت گردی سے مقابلہ ہے، تمام سیاسی لیڈروں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، سیاسی عدم استحکام سے معاشی عدم استحکام کا جواز بنتا ہے اور ملک اس وقت عدم استحکام کا شکار ہے، ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، ہتک عزت بل پر بلاول بھٹو زرداری سے بات چیت ہوئی ہے، بلاول بھٹو جب صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے واپس آئیں گے تو مشاورت سے پالیسی کا اعلان کریں گے، ہتک عزت بل کے حوالے سے صحافیوں کے تحفظات درو ہونے چاہئیں۔

مشہور خبریں۔

داعش کی وحشیانہ فلمیں بنانے والے کو عمر قید کی سزا

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:داعش کے وحشیانہ کلپس اور ویڈیوز بنانے والے محمد خلیفہ کو

غزہ پر وسیع حملے کی صورت میں بڑی تعداد میں اسرائیلی قیدی اور فوجیوں کے ہلاک ہونے کا مکان

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار معاریو نے صہیونی فوجی ذرائع کے حوالے سے

آئی ایم ایف نے اپنے وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق حکومتی دعوے کی تردید کردی، حماد اظہر

?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے موجودہ معاشی بحران کو زمانہ جنگ اور

مغرب نے پابندیاں عائد کرکے خوراک کا عالمی بحران شروع کردیا ہے:روس

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے خوراک کے عالمی بحران اور

ہم یورپ اور امریکہ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے: زیلنسکی

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: یوکرائن کے صدر وولوڈیمر زیلنسکی نے پیر کے روز اعلان

جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ بھارت کا کشمیر پر غیرقانونی قبضہ ہے۔ پاکستان

?️ 27 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم

جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ گھروں کی تخریب اور صہیونی حکومت کے فضائی حملوں کا تسلسل

?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں: جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کی طرف سے جنگ

مغربی کنارے میں نئی صہیونی سازش بے نقاب 

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی نسل کشی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے