?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ راجن پور اور کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے 100 فیصد پاک کر دیا ہے۔
اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ راجن پور سے 42 اور رحیم یار خان سے 200 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں، انہوں نے کہا کہ کہیں دہائیوں کے بعد رحیم یار خان اور راجن پور کے علاقے کلیئر ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاروں طرف سے دریاکی وجہ سے ڈاکوؤں تک رسائی آسان نہیں تھی، سرنڈر کرنے والے 500 سے زائد ڈاکوؤں میں ہائی پروفائل گینگ لیڈر شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے متعدد افراد کے سروں کی قیمت مقرر تھی، مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پانچ سو سے زائد جرائم پیشہ عناصر نے خون بہائے بغیر ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکوؤں نے ریاست کے اندر ریاست قائم کر رکھی تھی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 45 دنوں سے اغوا برائے تاوان اور ہنی ٹریپ کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، آپریشن کے دوران راکٹ لانچر، مشین گنز، پسٹل، ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک فوج، رینجرز، پنجاب اور سندھ پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ڈرون ٹیکنالوجی، نائٹ ویژن کیمروں اور ملٹی ایجنسی کوآرڈینیشن کی بدولت یہ کامیابی حاصل ہوئی۔


مشہور خبریں۔
اگر عدلیہ نے 90 روز میں انتخابات کرانے کا کہا تو ہم کروائیں گے، نگران وزیراعظم
?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
ستمبر
حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات پر 7 روز میں باضابطہ جواب دے گی، سینیٹر عرفان صدیقی
?️ 16 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات
جنوری
شمالی محاذ پر حزب اللہ کی عملداری
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: ایسے وقت میں جب تل ابیب تیسری عالمی جنگ شروع
نومبر
نصر اللہ دھمکی دیتے ہیں تو ہم جنگ کے لیے تیار ہو جاتے ہیں:صیہونی تجزیہ کار
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:ان دنوں سید حسن نصر اللہ کی مسلسل تقاریر اور بحیرہ
اگست
چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگائیں، تمام سہولتیں مہیا کریں گے، وزیراعظم
?️ 4 ستمبر 2025بیجنگ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ
ستمبر
پاکستان کشمیریوں کےلئے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا: وزیر خارجہ
?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے
مارچ
امریکہ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : اوپیک پلس کے تیل کی سپلائی بڑھانے کے فیصلے کے بعد
نومبر
امریکہ کا ایران پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام!
?️ 28 مئی 2026سچ خبریں:امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران
مئی