?️
سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے سینئر رہنما محمد الفرح نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا محاصرہ ختم کیا جائے، ورنہ ان کا انجام بھی فرعون اور قارون جیسا ہوگا۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سینئر رہنما اور سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے سعودی عرب کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے خلاف مسلسل محاصرے اور جارحیت کا انجام وہی ہوگا جو تاریخ میں فرعون اور قارون کا ہوا تھا۔
محمد الفرح نے کہا کہ یمنی حکومت آج جو اقدامات کر رہی ہے، وہ بلا استثنا ہر یمنی شہری کے مفاد میں ہیں۔
آل سعود کی پالیسیوں پر تنقید
انہوں نے کہا کہ عبدالعزیز آل سعود کے دور سے سعودی پالیسیوں کا بنیادی مقصد یمن کو کمزور کرنا، اسے زیر نگیں لانا اور اس پر غلبہ حاصل کرنا رہا ہے۔
محمد الفرح نے کہا کہ اگر حوثی نہ ہوتے تو سعودی عرب پورا یمن نگل جاتا،خدا کی قسم! اگر وہ لوگ نہ ہوتے جنہیں تم حوثی کہتے ہو، اور ان کے ساتھ یمن کے قبائل، یمنی فوج اور آزاد عوام نہ ہوتے، تو سعودی عرب پورے یمن پر قبضہ کر چکا ہوتا، اپنے حمایت یافتہ عناصر کو مسلط کر دیتا اور ہر مخالف آواز کو اسی طرح کچل دیتا جیسے اس نے اپنے دیگر اتحادی گروہوں کے ساتھ کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی کی یمنی حکومتوں کے ادوار میں بھی سعودی عرب اسی طرز عمل پر کاربند رہا۔
قومی اتحاد کی اپیل
انصار اللہ رہنما نے یمن کی تمام سیاسی جماعتوں اور عوام سے اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے قدرتی وسائل تمام شہریوں کے لیے کافی ہیں اور ملک کو بیرونی امداد یا خلیجی و مغربی ممالک پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں۔
ان کے مطابق جو لوگ بیرونی طاقتوں کے سہارے زندگی گزارنا چاہتے ہیں، وہ انہی کے پاس چلے جائیں، جبکہ یمن اپنے تمام شہریوں کے لیے کافی گنجائش رکھتا ہے۔
سعودی حکمرانوں کا کا انجام بھی فرعون جیسا ہونے والے ہے
محمد الفرح نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا جب یمنی مسلح افواج نے محاصرے کے بدلے محاصرہ کی حکمت عملی کے تحت سعودی جہازوں کی آمدورفت پر پابندی کا اعلان کیا اور دو سعودی بحری جہازوں کے خلاف فوجی کارروائی کی اطلاع دی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ جب اللہ کسی ظالم کو ہلاک کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو اسے سرکشی اور ہٹ دھرمی میں مبتلا کر دیتا ہے۔
فرعون نے سمندر کے معجزے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، مگر پھر بھی ظلم سے باز نہ آیا اور آخرکار غرق ہو گیا۔ آج سعودی حکمران بھی اسی راستے پر چل رہے ہیں۔
انہوں نے سورۂ یونس کی آیت 91 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب پچھتاوا فائدہ نہیں دے گا، تب سعودی حکمران اپنی غلطیوں پر افسوس کریں گے۔
یمن سعودی عرب کے لیے بڑا لقمہ ہے
محمد الفرح نے مزید کہا کہ سعودی عرب ایک ایسے مسئلے میں الجھ چکا ہے جسے وہ حل نہیں کر سکتا۔
ان کے بقول تمہارے سامنے ایسا لقمہ ہے جسے تم نگل نہیں سکتے۔ آج سعودی نظام جن مشکلات سے دوچار ہے، وہ اس کے زوال کی علامت ہیں۔
محاصرہ ختم کرنے کی تجویز
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اگر واقعی بحران ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ:
* یمن کا محاصرہ ختم کرے۔
* یمن کے وسائل واپس یمنی عوام کے حوالے کرے۔
* فوجی جارحیت بند کرے۔
* اپنی افواج واپس بلائے۔
* جنگ سے متاثرہ شہریوں کو معاوضہ ادا کرے۔
* یمن کے داخلی معاملات میں مداخلت ترک کرے۔
سعودی عرب ترقی کر سکتا تھا
محمد الفرح کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس وسیع وسائل، تیل، سمندر اور اقتصادی امکانات موجود ہیں اور اگر وہ دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہ کرتا تو چین اور جاپان کی طرح ترقی کر سکتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی قیادت نے خود کو یمن کی جنگ میں پھنسا کر ایک غیر ضروری بحران پیدا کیا۔
قارون عصر بھی اپنے انجام کو پہنچے گا
اپنے بیان کے اختتام پر محمد الفرح نے کہا کہ ظلم ہمیشہ باقی نہیں رہتا اور اللہ تعالیٰ آج کے قارون کو بھی اسی طرح نیست و نابود کرے گا جیسے ماضی میں قارون کو زمین میں دھنسا دیا گیا تھا۔
انہوں نے سورۂ قصص کی آیت 81 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے قوانین ظالموں کے بارے میں کبھی تبدیل نہیں ہوتے۔


مشہور خبریں۔
شہباز شریف کی ضمانت کون دے گا؟ فرخ حبیب
?️ 13 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
مئی
پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی عدالت میں آ گیا
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سات سال زیر التوا رہنے
جنوری
قاہرہ اور تل ابیب تعلقات میں دراڑ، کیا فوجی تصادم کا امکان زیادہ ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2025قاہرہ اور تل ابیب تعلقات میں دراڑ، کیا فوجی تصادم کا امکان
اکتوبر
صومالیہ کی سمندری اور خلائی صلاحیتوں میں ترکی کی کثیرالجہتی سرمایہ کاری
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: صدر اردوغان نے ڈولماباہی صدارتی محل میں ایک سرکاری تقریب
بیٹی کو زہر دینے والا منظر شوٹ کروانے کے بعد ذہنی کیفیت متاثر ہوئی، نبیل ظفر
?️ 15 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر نبیل ظفر نے انکشاف
جولائی
وزیر توانائی سعودی عرب سے تیل فراہمی کا اعلان کردیا
?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
جون
پنجاب حکومت کے سہولت بازار پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع پیدا
?️ 18 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت کے سہولت بازار منصوبے سے روزگار کے
جنوری
وینزویلا کا تیل خریدنے والے ممالک کو 25 فیصد ٹیکس دینا ہوگا:ٹرمپ
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے وینزویلا کے تیل و گیس خریداروں پر سخت
مارچ