?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان اور ایران کے مابین سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور علاقائی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور مذاکرات اور سفارت کاری کو تناﺅ میں کمی اور استحکام کی جانب واحد قابل عمل راستہ قرار دیا.
وزیر اعظم شہبازشریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہ اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی ملاقات میں موجود تھے.
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کیلئے پاکستان کے گہرے عزم کا اعادہ کیا، مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے اور عقیدے پر مبنی تعلقات کی مضبوط بنیادوں کو اجاگر کیا گیا دونوں راہنماﺅں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستان ایران تعلقات میں مثبت رفتار پر اظہار اطمینان کیا ایرانی صدر پزشکیان نے ایران کےلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کیلئے ایران کے عزم کا اعادہ کیا.
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے اگست 2025 میں دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیانہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوا، صدر ایران کے حالیہ دورہ پر پاکستانی عوام انتہائی خوش تھی انہوں نے دونوں دوست ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا.
شہباز شریف نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور علاقائی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ مذاکرات اور سفارت کاری کو تناﺅ میں کمی اور استحکام کی جانب واحد قابل عمل راستہ قرار دیا اس موقع پر ایران کے صدر نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں جاری سیلابی صورتحال کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان اور مالی نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں.


مشہور خبریں۔
افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 3 خارجی جہنم واصل
?️ 3 نومبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر
نومبر
ہم بہت مشکل وقت میں ہیں:صیہونی کیبنٹ رکن
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے ایک رکن نے اعتراف
نومبر
سید حسن نصر اللہ کی تقریر بیماری کے باعث منسوخ
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری
دسمبر
کیا سیاسی جماعتوں پر بابندی لگانے سے مسائل حل ہو جائیں گے؟ جاوید لطیف کی زبانی
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر
جولائی
اسرائیلی وزیراعظم پر دھوکہ دہی اور کرپشن سمیت متعدد الزامات عائد کردیئے گئے
?️ 5 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی پراسیکیوٹرز نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر دھوکہ
اپریل
آرش الدره اسکوائر کے بارے میں ایران سے بات کرنے کی سعودی عرب کی خواہش
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: بحرین میں 29ویں مڈل ایسٹ آئل اینڈ گیس کانفرنس میں
مئی
صہیونی دشمن کو لگام دینے کا واحد راستہ جامع مزاحمت: فلسطینی مزاحمتی گروہ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں
فروری
امریکہ اور مراکش کے درمیان دفاعی صنعتوں کے فروغ پر مذاکرات
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ اور مراکش کے اعلیٰ عسکری حکام نے دفاعی صنعتوں کے
اکتوبر