?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر اقوام متحدہ نے ملک میں غذائی بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔
ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اور کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں پاکستان بھر میں وسیع زرعی زمینیں زیر آب آگئی ہیں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس سے خوراک کے بحران اور مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
بدترین سیلاب نے گزشتہ ہفتے سے شمال مشرقی پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے سیکڑوں دیہات، اسکول اور مراکز صحت زیر آب آگئے، مویشی بہہ گئے اور فصلیں تباہ ہو گئیں، اس کے علاوہ تقریباً 50 افراد جاں بحق ہوئے اور ہزاروں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 7 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
پانی اب مزید جنوب میں دریائے سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے اور خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں سندھ میں بھی تباہی مچائے گا۔
اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر مو یحییٰ نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ’ یہ معمول کی بات نہیں، مگر یہ نیا معمول بنتا جا رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر مون سون کا سیزن اب پاکستان بھر میں آبادیوں کے لیے خوف اور تباہی کا پیغام لاتا ہے۔’
انہوں نے ضلع حافظ آباد کے ڈوبے ہوئے کھیتوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ جہاں تک جتنی نظر جا سکتی ہے، دھان کے کھیت پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ کسان اب اگلے کاشت کے موسم تک کئی مہینے بغیر فصل اور آمدنی کے گزاریں گے۔’
مو یحیٰی نے مزید کہا کہ’ یہ تو صرف آغاز ہے، آنے والے ہفتوں میں مزید شدید بارشوں کی توقع ہے۔ جیسے جیسے پانی جنوب کی طرف بڑھے گا، یہ مزید خاندانوں کو بے گھر اور تباہی سے دوچار کرے گا۔’
انہوں نے مزید کہا کہ’ یہ محض ایک اور قدرتی آفت نہیں ہے؛ یہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔’
اس انتباہ کی تائید کرتے ہوئے، کسان بورڈ پاکستان کے سیکریٹری جنرل وقار احمد نے کہا کہ تباہ کن سیلاب نے پنجاب بھر میں تین بڑی فصلوں؛ چاول، گنا اور تل (تیل بردار بیج) کو برباد کر دیا ہے۔
وقار احمد نے انادولو کو بتایا کہ’ چاول کی فصل خاص طور پر بری طرح متاثر ہوئی ہے کیونکہ سیلاب نے بڑے چاول پیدا کرنے والے اضلاع کو نشانہ بنایا ہے۔’
ان کے مطابق تازہ ترین سیلاب سے 70 فی صد کھڑی چاول کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پڑوسی ملک بھارت نے مزید سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑا تو باقی کھڑی فصلیں بھی بری طرح متاثر ہوں گی۔
پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ وحید احمد کو خدشہ ہے کہ تازہ ترین سیلاب خوراک کی مہنگائی کا سبب بنے گا کیونکہ بڑے پیمانے پر سیلاب نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں فصلیں اور سبزیاں تباہ کر دی ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغانستان اور ایران سے سبزیوں اور پھلوں کی درآمد پر عائد ٹیکس ختم کیا جائے تاکہ ممکنہ غذائی قلت پر قابو پایا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خیال سراب میں بدل گیا:رائے الیوم
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:ایک عرب اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران اور سعودی
اپریل
سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سی این جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کاخدشہ
نومبر
پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے وزیر اعظم کا اہم بیان
?️ 18 ستمبر 2021دوشنبے(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے دوشنبے میں آر ٹی وی کو
ستمبر
نائجر کی فوجی کونسل نے فرانسیسی سفیر سے کیا کہا؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: جبکہ ECOWAS گروپ نے اعلان کیا کہ اس کا نائجر
اگست
پٹرول کی قیمتوں نے عوام سے عید کی خوشیاں چھین لیں۔ شرمیلا فاروقی
?️ 7 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ
مارچ
امریکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کیا ہیں؟
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ
جون
ویوو V23e پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
?️ 5 جنوری 2022کراچی ( سچ خبریں ) ویوو نے سمارٹ فون کی دنیا میں
جنوری
ٹرمپ کے بیانات غیر قابل اعتماد، ایران پالیسی پر تضادات نمایاں؛ سی این این کی رپورٹ
?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں ڈونلڈ
اپریل