?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستا ن کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں،کہا جارہا ہے کہ پاکستان دسمبر میں سکوک بانڈ کی ادائیگی نہیں کرے گا، پاکستان وقت پر ادائیگی کرے گا،افواہ میں سیاسی بیک گراوٴنڈ ہے، غیرذمہ درانہ رویہ ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔
انہوں نے نیوز کانفرنس میں اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں، سب افواہیں ہیں، پاکستان میں پیٹرولیم اور ڈیزل کے ذخائر کی وافر مقدار میں موجود ہے، پاکستان وقت پر سکوک بانڈ کی ادائیگی کرے گا، اس حوالے سے کسی کو بھی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔
پاکستان نے ادائیگی میں کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا اور نہ ہی کرے گا، اللہ نہ کرے پاکستان کبھی ڈیفالٹ کرے۔
پاکستان دسمبر کے پہلے ہفتے میں یوروبانڈ کی وقت پر ادائیگی کرے گا، آنے والی ادائیگیوں کیلئے بھی انتظام کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں۔افواہ میں سیاسی بیک گراوٴنڈ نظر آرہا ہے، غیرذمہ درانہ رویہ ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کی معیشت کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، افواہیں پھیلانے کے پیچھے سیاسی مقاصد ہو سکتے ہیں۔پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں، معیشت کے حوالے سے منفی باتوں سے معاہدوں پر اثر پڑتا ہے۔ افواہیں پھیلانا بند کریں، پاکستان سب کا ہے۔ سب سے پہلے ہم پاکستانی ہیں پھر کسی پارٹی کیساتھ تعلق ہے۔ غیر ذمے دارانہ بیانات سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک ارب ڈالر کا سکوک بانڈز جاری کیا ہوا ہے۔ معیشت کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے پرہیز کریں۔ کہا جا رہا ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بے قابو ہو گیا ہے لیکن ایسا نہیں ہے، کرنٹ اکاونٹ خسارے پر ہماری نظر ہے۔
مشہور خبریں۔
اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی ممالک کے سربراہان
نومبر
اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیا، عمران خان
?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف
ستمبر
آپریشن بنیان مرصوص؛ نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے ڈرونز دن کے اجالے میں بھارت
مئی
پاکستانی وزیر خارجہ نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کی کامیابی کی خواہش کی
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے
مئی
یمنی فوج کے ہاتھوں امریکی جاسوس ڈرون تباہ
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس ملک کے
مارچ
ہم چاہتے ہیں کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں
?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس
اکتوبر
ہیروشیما کے خلاف خوفناک امریکی جرائم کی 76 ویں برسی
?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے 76 سال قبل سب سے پہلے ایٹم بم کو
اگست
ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 35 سے تجاوز کر گئی
?️ 7 جون 2021سکھر(سچ خبریں) صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید
جون