پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے نزدیک پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیاترجمان پاک فضائیہ کے جاری کردہ بیان کے طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران حادثہ پیش آیا بیان میں بتایا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں زمین پر کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جبکہ دونوں پائلٹ بھی جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا۔اس سے قبل ستمبر 2020 میں بھی اٹک کے علاقے پنڈی گھیپ میں پاک فضائیہ کا ایک طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم پائلٹ بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب رہا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ایئر فورس کے تربیتی طیارے گرنے کے چند واقعات ماضی قریب میں پیش آئے ہیں جن میں ہوا بازوں نے جامِ شہادت بھی نوش کیا۔

اس سے قبل11 مارچ کو اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے تھے۔اس ضمن میں ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا تھا کہ پی اے ایف کا ایف-16 طیارہ 23 مارچ پریڈ کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

12 فروری کو خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا تھا۔

ادھر 7 فروری کو صوبہ پنجاب کے شہر شورکوٹ کے قریب معمول کی پرواز کے دوران پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

قبل ازیں 7 جنوری کو میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ میراج معمول کی تربیتی پرواز کے دوران شور کوٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔24 نومبر 2015 کو طیارہ حادثے کا شکار ہوکر پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ آفیسر مریم مختار شہید ہوگئیں تھیں جو ایف ٹی سیون پی جی (FT-7PG) طیارے کی معمول کی پرواز پر تھیں۔

مئی 2017 میں طیارہ حادثے کے 2 واقعات پیش آئے تھے جن میں پہلا واقعہ 2 مئی کو صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں پیش آیا تھا جہاں میراج طیارہ گر کر تباہ ہوا، لیکن اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

25 مئی 2017 کو میانوالی کے قریب پیش آنے والے ایک اور واقعے میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7 پی جی گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس حادثے میں بھی خوش قسمتی کے ساتھ پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

اگست 2017 میں بھی طیارہ گرنے کے 2 واقعات پیش آئے تھے جن میں پہلا واقعہ 9 اگست کو میانوالی سبزہ زار کے قریب پیش آیا جہاں ایف سیون پی جی (F-7PG) طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں پائلٹ ذیشان شہید ہوگئے تھے۔17 اگست 2017 کو سرگودھا کے قریب ایف سیون پی جی (F-7PG) طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، تاہم اس پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

گزشتہ سال کے اوائل میں بھی اس طرح ایک واقعہ پیش آیا تھا جب بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کی کوشش کیخلاف درخواست، آئی جی پنجاب، خیبرپختونخوا سے جواب طلب

🗓️ 23 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پنجاب پولیس کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

جموں کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں ہوسکتا

🗓️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی آئین

جس انداز سے شاہ محمود قریشی کو پولیس کی گاڑی میں دھکیلا گیا وہ قابل مذمت ہے، رضا ربانی

🗓️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چیئرمین سینیٹ و رہنما پیپلز پارٹی رضا

صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے کے حالیہ شہداء کی تعداد

🗓️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: رپورٹس کے مطابق، حالیہ صیہونی قابض فوج کے مغربی کنارے

غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت میں سیول میں مظاہرے

🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی مخالف جذبات اور غزہ میں فلسطینی قوم کی حمایت

کویت کے 83 سالہ امیر کی پارلیمنٹ کے خلاف غیر معمولی کارروائی

🗓️ 12 مئی 2024سچ خبریں: امیر کویت نے ایک غیر معمولی اقدام میں اس ملک

مشرقی ایشا میں نیٹو کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟

🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:یورپی یونین میں چینی حکومت کے سفارتی مشن نے سیکرٹری جنرل

عالمی عدالت انصاف میں صیہونی حکومت کے خلاف شکایات کی صف میں ایک اور ملک شامل

🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: رفح پر اسرائیل کے حملوں میں توسیع کے بعد لیبیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے