?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کو مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر تفصیلی بریفنگ اور کارکردگی کا عملی نمونہ پیش کیا گیا وزیراعظم ہاؤس میں بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ نئی مشیز مقامی وسائل استعمال کر کے تیار کی گئیں جو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی خصوصیات کے مطابق ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق شبلی فراز نے کہا کہ مشین زمینی حقائق کو ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہے اور ای سی پی کی خصوصیات سے مطابقت رکھتی ہے جس نے اس سے قبل ای وی ایمز کو تکنیکی گراؤنڈ پر مسترد کردیا تھا۔
وزیر سائنس کے مطابق نئی ای وی ایم سادہ اور ووٹرز کے ساتھ ساتھ پولنگ اسٹاف کے لیے استعمال میں آسان ہے اور چونکہ اس میں کوئی آپریٹنگ سسٹم موجود نہیں اور نہ ہی انٹرنیٹ سے منسلک ہے اس لیے اس سے دھاندلی کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی انتخابی تنازع کی صورت میں ای وی ایم ڈالے گئے ووٹس کے آڈٹ کے لیے بھی مکمل ڈیٹا فراہم کریں گی۔
وزیر سائنس نے کہا کہ وہ جلد اپوزیشن جماعتوں اور اراکین پارلیمان کو نئی تیار کردہ ای وی ایم پر بریفنگ دیں گے، ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ ان کی بریفنگ کے بعد اپوزیشن کے زیادہ تر تحفظات دور ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت جلد میڈیا اور ای سی پی عہدیداران کے لیے بریفنگ کا انتظام کرے گی جہاں مشین کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔
پس منظر کے بارے میں بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایمز استعمال کرنے کا آئیڈیا اس لیے مسترد کردیا تھا کیوں کہ انہیں 2014 میں تیار کردہ ای وی ایم پر پریزنٹیشن دی گئی تھی۔’
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی مشینیں، الیکشن کمیشن کو درکار خصوصیات پر صرف 20 فیصد پورا اترتی تھیں جبکہ نئی مشینین ای سی پی کی خصوصیات سے 98 فیصد ہم آہنگ ہیں۔
ای وی ایم مشینز وزارت سائنس کے ماتحت تین اداروں نیشنل یونیورسٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انجینیئرنگ نے مقامی ٹیکنالوجی استعمال کر کے تیار کی ہے جس کی لاگت درآمد کردہ مشینوں سے نصف ہے۔
تینوں اداروں کے پاس 2 ہزار مشینیں تیار کرنے کی گنجائش ہے جس میں سے ایک کی لاگت 65 ہزار روپے جو درآمدہ کردہ ڈیوائسز سے لاگت میں آدھی ہیں، جبکہ ان کے ٹھیک کام کرنے کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہوتی۔
شبلی فراز نے ایک حالیہ پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ اس کے لیے خصوصی کاغذ استعمال کیا جائے گا جس کی سیاہی 5 سال تک مدھم نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ووٹنگ کا شمار صرف ایک بٹن کی دوری پر ہوگا جو آدھے سے ایک گھنٹے میں مکمل ہوجائے گا۔
دوسری جانب نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمندر پار پاکستانیوں کو ای۔ووٹنگ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر بریفنگ دی۔
چیئرمین نادرا نے کابینہ کمیٹی برائے ای وی ایمز کے اجلاس کے دوران ای ووٹنگ کے نظام میں نمایاں تبدیلی کی تجویز دی تھی کہ ووٹرز کو اپنا ووٹ حتمی گنتی میں شامل کرانے کے لیے اس کی تصدیق کا اختیار دیا جائے۔


مشہور خبریں۔
بارزانی کا شام میں استحکام پر زور
?️ 6 فروری 2026 سچ خبریں: نیچروان بارزانی، عراقی کردستان خطے کے صدر، نے داعش
فروری
امریکا خوش نہیں تھا کہ پاکستان آزاد فارن پالیسی بنائے:عمران خان
?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر
جولائی
کیا حماس پیچھے ہٹ رہی ہے؟ صیہونی ٹی وی چینل کی رپورٹ
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی چینل نے اعلان کیا کہ حماس قیدیوں کے تبادلے
جنوری
شمالی اور جنوبی محاذوں پر صیہونی فوجیوں کے مشکل دن؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی اور فلسطینی مجاہدین کی مسلسل کارروائیوں نے صہیونی فوجیوں
اکتوبر
ایرانی صدر کا چینی صدر کے نام اہم پیغام
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایرانی صدر نےجمہوریہ چین کے قیام کی 72 ویں سالگرہ کےقومی
اکتوبر
شوہر کو ایوارڈ ملنے پر زارا نور عباس کی جذباتی پوسٹ
?️ 12 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) شوہر اداکار اسد صدیقی کو کیریئر کے 14 سال
فروری
کامن ویلتھ کی 8 فروری الیکشن پر لیک رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا، عمران خان
?️ 16 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا
ستمبر
صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا اختیار حاصل ہے، سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی
?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی (پی پی پی) نیئر بخاری نے
اگست