پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ افغان خودکش حملہ آور گرفتار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے 17 جولائی کی شام 5 بجے پاک-افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی 5 مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرلی، شام 6 بج کر 25 منٹ پر خوارج سرحد سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے اور عزیز خیل اور منڈی خیل کی سمت پیش قدمی کردی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی موجودگی کے باعث خوارج نے بیسی خیل کی مسجد میں پناہ لے لی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر مسجد کا محاصرہ کرلیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بہترین حکمت عملی کے باعث خوارج نے ہتھیار ڈال دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام گرفتار خوارج افغان شہری ہیں جن میں سے 3 کے پاس افغان شناختی کارڈ بھی موجود ہیں جبکہ ان کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں، تمام خوارج کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی حکام نے سرحدی علاقوں میں الرٹ جاری کرتے ہوئے سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ خوارج پاک-افغان سرحد سے دراندازی کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے 25 سے 27 اپریل 2025 کے دوران شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن میں 71 خوارج ہلاک کیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 جولائی 2025 کو بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کے دوران 30 خوارج جہنم واصل ہوئے تھے، 23 مارچ 2025 کو بھی افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش میں 16 خوارج جہنم واصل کیے گئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک-افغان سرحد سے دراندازی سے لے کر پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے تک فتنۃ الخوراج کو بھارت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

مشہور خبریں۔

ہندوستانی حزب اللہ اسرائیلی سفیر کو قتل کرنا چاہتی تھی؛اسرائیل کا دعوی

?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نےکہا ہے کہ نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانہ پر

عبرانی میڈیا: اسرائیل نے حماس کے ساتھ مذاکرات کیے بغیر کوئی کامیابی حاصل کی ہے

?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق، اسرائیل

پاکستانی طلبہ کا تیار کردہ سیٹلائٹ ٹول ’جیو جیما‘ گوگل مقابلے میں بازی لے گیا

?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی

اٹلی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت جاری

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:  اگرچہ رومی حکومت نے اس سال کے شروع میں اعلان

تیونس کے2022 کے آئین کی کوئی قانونی حیثیت نہیں:النہضہ تیونس

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:تیونس کی النہضہ تحریک نے اعلان کیا کہ اس ملک کے

سال 2024 میں شادیاں کرنے والی معروف پاکستانی شخصیات

?️ 30 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ہر سال کی طرح رواں برس بھی پاکستان کی

میں نے صدی ڈیل کے منصوبے کو کوڑے دان میں پھینک دیا :کویتی پارلیمنٹ اسپیکر

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:کویتی پارلیمنٹ اسپیکر نے فلسطینیوں کے لیے اس ملک کی پارلیمنٹ

جرمن چانسلر کا غزہ جنگ کے فریقین سے مطالبہ

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: جرمن چانسلر نے غزہ جنگ کے فریقین سے امریکی پیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے