?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے پہلے 10 دنوں میں تین لاکھ افغانیوں کو نکالا، پاکستان سے اب نکالے گئے افغانیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف سی کی بھرتیاں پہلے جیسے ہی ہوں گی اور قبائلی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں حاضر سروس پاک آرمی کے افسران لانے کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ رینجرز، ایف سی، جی بی سکاؤٹس سمیت 8 محکموں کے معاملات چلانے کے لئے آرمی آفسر ہونا چاہئے، ابھی تک ریٹائرڈ یا حاضر سروس لوگ لانے کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایف ایٹ پل میں کنسٹرکشن سٹرکچر میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا، اردوان فلائی اوور کے قریب سوئی گیس والوں نے گیس پائپ لائن ڈالی، گیس پائپ لائن کی کھدائی کی وجہ سے روڈ بیٹھ گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں گرین ایریا کو بڑھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں، گرین ایریا نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں بھی سموگ کے خطرات ہیں۔


مشہور خبریں۔
چین کو سبق سکھاتے سکھاتے خود پھنس گئے
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین جنگ کو چین کے لیے سبق بننا تھا اور چین
اگست
حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کو خطرے سے خبردار کیا
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما باسم نعیم نے عرب نیٹ
ستمبر
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس؛ یاسمین راشد سمیت 9ملزموں کو10 سال قید، شاہ محمود بری
?️ 22 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی شیرپاؤ پل
جولائی
پاکستان میں توانائی، غذائی اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے سبب غربت میں اضافہ
?️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک
اکتوبر
اربعین عالمی یونین کی تشکیل کی ضرورت
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:عالمی اربعین یونین کی اہم اور بنیادی خصوصیات میں سے ایک
ستمبر
بائیڈن کے لیے نینسی پیلوسی کی بری خبرکیا ہے؟
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: آج بین الاقوامی میڈیا نے اعلان کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان
جولائی
امریکی جمہوریت زوال کی طرف بڑھ رہی ہے:اوباما
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے امریکی جمہوریت کو لاحق
جنوری
ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے پر متفق
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-پاکستان) اور گرینڈ ڈیموکریٹک
ستمبر