وزیراعظم کی نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ریلوے اور شپنگ شعبے کی بہتری کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کے شپنگ سیکٹر اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، جنید انوار چوہدری اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان کے شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے پلان مرتب کیا جائے،پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا سے تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں آمدورفت ہوگی، یہ پاکستانی شپنگ لائنز کیلئے سامان کی ترسیل سے ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ کمانے کا یہ نادر موقع ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان کے فریٹ کی مد میں خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت کیلئے بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت سمندری امور اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو شعبے کی ازسرنو اصلاحات اور پائیدار بزنس ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

مشہور خبریں۔

یومِ مزدور پر وزیر اعظم کا اہم پیغام، مزدوروں کی بہتری کے لئے پرعزم ہیں

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وزیر اعظم  عمران خان نے کہا کہ حکومت محنت

ٹک ٹاک سے شروع ہونے والی ٹرمپ کی صدارت

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک

افغانستان میں طالبان کےستارے گردش میں

?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:افغان فوج نے مختلف صوبوں میں  زمینی اور فضائی کاروائیوں میں

جرمنی کا ایران سے اپنے جوہری پروگرام میں شفافیت کا مطالبہ!

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: جرمنی کے وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر

یمن نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:یمنی مسلح فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے اعلان کیا

بڈگام :سمسان گاﺅں کے لوگ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات سے دوچار

?️ 11 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع بڈگام کے

کیا الحشد الشعبی کو ختم کیا جا سکتا ہے؟ عراقی سیاستدان کا بیان

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کی حکومتِ قانون پارٹی کے رہنما نوری المالکی نے الحشد

اینڈرائیڈ سمارٹ فون میں خود بخود تبدیلیاں، وجہ کیا ہے؟

?️ 26 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) اس وقت ہر تیسرے شخص کے پاس انڈرائیڈ سمارٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے