?️
اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرزآف کامرس کے صدورکی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزکے صدر، کراچی، لاہور، خبرپختونخوا، کوئٹہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، ملتان، سرگودھا، گوادر، اسلام آباد اور راولپنڈی کے چیمبرز کے صدوراورنائب صدورنے شرکت کی۔
جبکہ ملاقات میں وفاقی وزراء حماد اظہر، خسرو بختیار، مشیرِعبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی شہباز گِل، گورنر اسٹیٹ بینک بھی شریک ہوئے۔ تمام بڑے چیمبرزآف کامرس کا حکومت کی کاروباردوست پالیسیوں اوراقدامات پراعتماد کا اظہارکیا۔
ملاقات کے شرکاء نے تقریباً 4 فی صد جی ڈی پی گروتھ، بڑی پیمانے کی پیداوار میں 15 فی صد تک اضافے کو سراہا اورٹیکس ریونیو اور برآمدات و بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں اضافے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو مبارکباد بھی پیش کی۔
شرکا کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری ٹیکس دینے کے لیے تیار ہے، اصلاحات کے لیے پوری کاروباری برادری حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے صنعتی ترقی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ٹیکس کے نظام کی بہتری کے لیے اصلاحات جاری ہیں، وزیرِاعظم کی وفاقی وزراء کواسٹیک ہولڈرزکی تجاویز و مسائل سننے کے لیے ملاقاتوں کی ہدایت کی گئی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت کی ترقی کے لیے لائحہ عمل، زراعت کی ترقی کے لیے جامع ایگریکلچرل پلان بنا رہے ہیں، جب کہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب کی مداخلت نے شام کو خطرناک موڑ پر پہنچا دیا: جولانی
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، شام پر قابض دہشت گرد گروپ کے
جولائی
ملک میں 78 سال سے بہت واقعات ہوئے، غلطیوں کا ازالہ کرنا ہوگا۔ خواجہ آصف
?️ 9 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
فروری
مغربی ممالک کی دھوکہ بازیوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
جولائی
پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے: وزیراعظم
?️ 9 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایل ڈی اے سٹی
اپریل
کیا بھارت بھی معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے؟
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بھارت کے وزیر اعظم مودی نے امن کے دعووں کے
اگست
فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر یو ای اے کے سفیر کا بیان؛ٹرمپ بھی حیران
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات
فروری
ایران سعودی تعلقات کا کس اسلامی تنظیم کو فائدہ ہوا؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: تہران اور ریاض کے تعلقات میں بہتری کے سعودی عرب
جون
سپریم کورٹ ججز کی تعداد 23 کرنے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے
اکتوبر