?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں 78 سال سے بہت واقعات ہوئے، ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر ازالہ کرنا ہوگا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو، تین سال میں دہشت گردی کے واقعات بڑھے ہیں، ہم دہشت گردی کی مذمت کرنے کے لیے بھی متحد نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کیا یہ قرض اُن پرواجب ہے جو اپنی جان وطن کے لیے نچھاور کر رہے ہیں، کیا یہ قرض کسی اور پر واجب نہیں ہے؟ اقتدار کے حصول کے لیے اُن کے جنازوں پر بھی نہیں جاتے، ہم اُن کی قربانیوں کو بھی اون نہیں کرتے۔ وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ دہشت گردی کی مذمت تک نہیں کی جاتی، ملکی دفاع کے لیے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میں نے جمعہ والے دن واقعہ ہوا تو مسلک بتایا تھا، مجھے اسلام کے کسی بھی فقہ سے کوئی اختلاف نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے تھریٹ آگئی، میرا فون بھرا ہوا ہے، اِس سے میں کوئی خائف نہیں، اس مٹی کو اپنا وجود مانیں، اگر باہر سے بھی آئے تھے، شناخت اِس کو بنائیں، اِس شناخت کو تلاش کرنے کے لئے کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ صدیاں گزر گئیں تو اس مٹی سے رشتہ تو جوڑیں، اگر کسی قومیت کو اختلافات ہیں تو وہ بھی سرحد پار نہ دیکھے، ہم اپنے سپانسر باہر جا کر نہ ڈھونڈیں، ہم کفالت کے لئے کبھی واشنگٹن، کبھی ماسکو چلے جاتے ہیں۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ بھارت نے جو جنگ ہم سے ہاری، اب وہ ڈائریکٹ سٹیٹ ٹو سٹیٹ وار کی جرأت نہیں کرے گا، مودی ساری دنیا اور اپنے ملک میں بھی رُل گیا ہے، نہ وہ گھر کا نہ گھاٹ کا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں پہلی دفعہ افغانستان گیا میرے ساتھ اُس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی تھے، افغانستان نے کہا ہم اُن کو دور کہیں لے جاتے ہیں، اِس کے لئے ہم سے دس ارب مانگا گیا، وہ گارنٹی دینے کو تیار نہیں تھے۔


مشہور خبریں۔
صنعاء نے واشنگٹن کو اپنی طاقت کیسے دکھائی؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:یمن فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے قابض حکومت کے ساتھ
فروری
دنیا کے کتنے ممالک امریکی سامراجیت کا شکار ہیں؟
?️ 6 مئی 2026سچ خبریں:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ دنیا بھر میں اپنے 128
مئی
ن لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟عمر ایوب
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بیان دیا
اگست
بلوچستان میں لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہوگیا ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ
?️ 15 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ
جنوری
غزہ کے نظام کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے کم از کم 10 بلین ڈالر کی ضرورت
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے،
جنوری
بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں، وزیراعظم
?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل میری ٹائم
ستمبر
کیا ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ چاہتے ہیں؟ امریکی میگزین کی رپورٹ
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی میگزین اکسیوس نے وائٹ ہاؤس کا حوالہ دیتے ہوئے
اپریل
ایرانی روبوٹس کی خطرناک فوج؟ امریکی سائبر سکیورٹی خدشات سے متعلق صہیونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 19 ستمبر 2026سچ خبریں:عبرانی اخبار یدیعوت احرونٹ نے امریکی انٹیلی جنس اور سکیورٹی حکام
ستمبر