مغربی ممالک کی دھوکہ بازیوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے:آیت اللہ خامنہ ای

مغربی

?️

سچ خبریں:ایران نے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران کہا کہ مغربی ممالک کی دھوکہ بازی پر مبنی پالیسیوں سے ہوشیار رہنے کی ضروت ہے۔
ایران کے دورے پر آنے والے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی، آیت اللہ خامنہ ای نے روس کے صدر اور ان کے وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے مغرب کی دھوکہ دہی پر مبنی پالیسیوں سے ہوشیار رہنا ضروری قراد دیا اور کہا کہ ایران اور روس کے طویل المدتی تعاون سے دونوں ممالک کو گہرا فائدہ ہے۔

اس ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ عالمی واقعات ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون میں اضافے کی ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تیل اور گیس کے شعبے سمیت بہت سی مفاہمتیں اور معاہدے موجود ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے،انہوں نے ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون کو خاص طور پر مغربی پابندیوں کے تناظر میں ضروری اور دونوں ممالک کے مفاد میں قرار دیا نیز یوکرین کے واقعات کے حوالے سے کہا کہ جنگ ایک سخت اور مشکل چیز ہے ، اسلامی جمہوریہ اس بات پر بالکل بھی خوش نہیں کہ عام لوگ اس کا شکار ہوں لیکن یوکرین کے معاملے میں اگر آپ نے پہل نہ کی تو دوسری طرف اپنی پہل سے جنگ چھڑ جائے گی۔

رہبر انقلاب نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مغربی ممالک ایک مضبوط اور خودمختار روس کے مکمل مخالف ہیں، نیٹو کو ایک خطرناک ادارہ قرار دیا اور مزید کہا کہ اگر نیٹو کے لیے راستہ کھلا چھوڑا جائے تو اس کی کوئی سرحد نہیں ہے اور اگر اسے یوکرین میں نہ روکا گیا تو کچھ عرصے بعدکریمیا کے بہانے یہی جنگ شروع ہو جاتی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ بے شک آج امریکہ اور مغرب پہلے کی نسبت کمزور ہیں اور بڑی کوششوں اور اخراجات کے باوجود شام، عراق، لبنان اور فلسطین سمیت ہمارے علاقے میں ان کی پالیسیوں کی کامیابی بہت کم ہوئی ہے، انہوں نے شام کے مسئلے کو بہت اہم قرار دیا اور اس ملک پر فوجی حملے کی مخالفت کرنے اور اسے روکنے کی ضرورت پر اسلامی جمہوریہ کے موقف پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مسئلے میں ایک اور اہم مسئلہ زرخیز اور تیل سے مالا مال علاقوں پر امریکیوں کا قبضہ ہے جن کو فرات کے مشرقی علاقے سے نکال کر یہ مسئلہ حل کیا جانا چاہیے۔

رہبر انقلاب نے علاقے کے امور میں صیہونی حکومت کی مداخلت کی مذمت کی اور صیہونیوں کے خلاف روسی صدر کے حالیہ مؤقف کی تعریف کی،انہوں نے مزید تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ کبھی بھی ایسی پالیسیوں اور پروگراموں کو برداشت نہیں کرے گا جو ایران اور آرمینیا کے درمیان سرحد کو بند کرنے کا باعث بنیں۔

رہبر انقلاب نے مغرب کے فریب کے خلاف ہوشیاری کو بھی ضروری قرار دیا اور کہ امریکی زور آور اور چالاک ہیں اور سابق سوویت یونین کے انہدام کے عوامل میں سے ایک امریکی پالیسیوں کے سامنے دھوکہ کھا جانا تھا، البتہ روس نے آپ کے دور میں اپنی آزادی اور خود مختاری کی حفاظت کی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

صدر مملکت کی وزیراعلی بلوچستان کو امن و امان بہتر بنانے کی ہدایت

?️ 1 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلی بلوچستان

دھمکی یا حملوں سے پی ٹی آئی کو کچھ نہیں ملے گا۔ بلال اظہر کیانی

?️ 24 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے

فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت میں دنیا کے مختلف شہروں میں مظاہرے

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے تسلسل

یورپی یونین کا اسلام آباد اور کابل سے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ 

?️ 18 اکتوبر 2025یورپی یونین کا اسلام آباد اور کابل سے مکمل جنگ بندی کا

عراق | پاپولر موبلائزیشن فورسز کے خلاف امریکی دشمنانہ اقدامات کے بارے میں انتباہ

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: عراق کی عوامی تحریکوں میں سے ایک کے ایگزیکٹو بورڈ

ایک ایرانی نیٹ ورک کی لیکوڈ پارٹی رسائی: صہیونی میڈیا کا اعتراف

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ دعویٰ کیا ہے کہ لیکوڈ پارٹی میں اثر

اسرائیل نے ایران کے ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے سے متعلق اطلاعات واشنگٹن کو فراہم کی ہیں:امریکی میڈیا

?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران

نیتن یاہو اور ان کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے جاری ہیں

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: اس ہفتے کے روز صیہونیوں نے صیہونی حکومت کی حکمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے