وزیر خارجہ اور شازیہ مری کے درمیان تلخ کلامی

وزیر خارجہ اور شازیہ مری کے درمیان تلخ کلامی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ خیال ہو، بعد ازاں  شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بجٹ پر اپوزیشن احتجاج اور تنقید ضرور کرے لیکن اپنی حدود و قیود کا بھی خیال رکھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایوان کے اجلاس میں گرما گرمی کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اسپیکر نے اپوزیشن رہنماؤں سے وزیراعظم کی تقریر کے دوران ماحول کو بہتر رکھنے کی درخواست کی اور مجوزہ قواعد وضوابط بھی بتائے  جس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کی موجودگی میں ہلڑ بازی ہوگی تو ہم بھی اپوزیشن لیڈر کی موجودگی میں ایساہی کریں گے لہٰذا آپ احترام کر یں ہم بھی کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مشورہ دیا کہ دوران اجلاس کوئی رکن اپنی نشست سے اٹھ کر احتجاج نہ کرے، ایوان میں پلے کارڈ نہ لہرائے جائیں، تمام ارکان اپنی اپنی پارٹی قیادت سے مشاورت کریں اور شور شرابے سے گریز کریں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں آنا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن کے رویے کے باعث وہ نہیں آتے، وہ کہتے ہیں کہ ایوان میں آکر کیا کروں اپوزیشن ایوان میں بات ہی نہیں کرنے دیتی۔

مشہور خبریں۔

جیل میں قید سابق سعودی ولی عہد کی سنگین صورتحال

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق سعودی ولی

جنید اکبر پی ٹی آئی خیبرپختوانخوا کے نئے صدر مقرر

?️ 25 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری پر تشویش کا اظہار کیا

?️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد

کسی بھی شہری کو آف لوڈ کرنے کی صورت میں متعلقہ حکام تحریری وجوہات فراہم کرنے کے پابند ہونگے

?️ 18 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے بیرونِ ملک جانے والے کسی بھی شہری

موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پر دوست، بیٹی، بیوی اور بھائی فون کرتے رہے، محمود اسلم

?️ 12 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار محمود اسلم نے ماضی میں اپنی موت

امریکہ کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد کی مکمل معطلی کا امکان 

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج قومی سلامتی مشیروں سے

امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے: قندھار دھماکے پر لبنان کا جواب

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے ایک بیان میں قندھار

رمضان المبارک کا آغاز قائد ملت اسلامیہ کی آواز کے بغیر

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: اس سال ہم نے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے