?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار محمود اسلم نے ماضی میں اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلنے کے خطرناک اثرات بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے مرنے کی جھوٹی خبر سننے کے بعد ان کے دوستوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جب کہ دوست، بیوی، بیٹی اور بھائی انہیں فون کالز کرتے رہے۔
محمود اسلم حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ماضی میں اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پر بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی موت کی جھوٹی خبر پھیلانا غلط کام ہے، ہر مذاق برداشت کیا جا سکتا ہے لیکن موت کی خبر پھیلانے کا مذاق ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی موت کی خبر ایسے وقت میں پھیلائی گئی تھی جب وہ مکمل طور پر ٹھیک ٹھاک تھے اور شوٹنگز میں مصروف تھے لیکن اپنے گھر سے دور تھے۔
اداکار کے مطابق ان کی موت کی جھوٹی خبر پھیلنے کے بعد ان کے ساتھی اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسرز پریشان ہوگئے اور انہوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، انہیں یقین نہیں آیا کہ کیسے ان کی موت ہوئی اور پھر انہیں فون کالز بھی کرتے رہے۔
محمود اسلم کا کہنا تھا کہ جس دن کی ان کی موت کی جھوٹی خبر پھیلی، وہ پوری رات نہیں سو سکے، فون پر آنے والی کالز پر بات کرتے ہوئے ہر کسی کو اپنے زندہ ہونے کا یقین دلاتے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک بھائی علیل ہیں، انہیں متعدد بیماریاں ہیں، وہ بھی ان کی موت کی خبر سن کر صدمے میں چلے گئے اور انہیں فون کرکے ان کے ساتھ روتے رہے، ان کی لمبی زندگی کی دعائیں کرتے رہے۔
سینئر اداکار کے مطابق ان کی بیٹی کو ان کے سسرال والوں نے جب ان کی موت کی خبر سنائی تو انہیں یقین ہی نہیں آیا، انہوں نے اپنی ماں کو فون کیا، والدہ نے بیٹی کو یقین دلایا کہ ان کے والد کی موت کی خبر جھوٹی ہے لیکن انہیں یقین نہیں ہو رہا تھا۔
اداکار نے کہا کہ موت کی جھوٹی خبر پھیلنے کے بعد، دوست، بیوی، بیٹی، بھائی اور بیرون ممالک رہنے والے رشتے دار بھی انہیں فون کالز کرتے رہے اور وہ ہر کسی سے بات کرکے انہیں یقین دلاتے رہے کہ ان کے حوالے سے پھیلائی گئی خبر جھوٹی ہے۔
محمود اسلم نے میڈیا اور خصوصی طور پر سوشل میڈیا والوں سے اپیل کی کہ وہ کسی کے بارے میں بھی ایسی جھوٹی خبر نہ پھیلایا کریں، ایسی خبر سن کر کوئی صدمے میں بھی جا سکتا ہے اور بہت بڑا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کی صورتحال ناقابل برداشت ہے: گٹیرس
?️ 14 فروری 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے فلسطینی علاقوں
فروری
امریکہ میں شیٹ ڈاون، ہزاروں امریکی ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا
?️ 4 اکتوبر 2025امریکہ میں شیٹ ڈاون، ہزاروں امریکی ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج
اکتوبر
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی کتنی نسلیں ختم ہو گئیں؟ امریکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ
جون
ہم دن رات ایران کے ساتھ جنگ میں رہتے ہیں: صیہونی وزیر اعظم
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں: گذشتہ رات بحرین پہنچنے والے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ
فروری
مولانا فضل الرحمٰن سے افغان سفیر کی ملاقات
?️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں افغانستان کے عبوری سفیر سردار احمد
دسمبر
شام میں امریکی-صیہونی منصوبہ عرب حکمرانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:شام میں جاری بدامنی محض داخلی بحران نہیں بلکہ اسرائیل
جولائی
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 0.6 فیصد تک گرنے کا انتباہ
?️ 5 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے موجودہ سیاسی بحران، سیلاب
اپریل
ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند
?️ 1 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن
اگست