صیہونی فوج میں ذہنی بحران کی شدت ؛ 10 دن میں 6 خودکشیاں

خودکشیوں

?️

سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے صیہونی فوج میں صرف 10 روز کے دوران 6 خودکشیوں کی اطلاع دیتے ہوئے غزہ جنگ کے بعد فوجیوں میں بڑھتے ذہنی اور نفسیاتی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غزہ جنگ کے آغاز اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات کے بعد صہیونی فوج میں خودکشی ایک بار بار دہرائے جانے والے المیے میں تبدیل ہوچکی ہے۔ گزشتہ روز بھی عبرانی میڈیا نے صہیونی حکومت کے ایک اور فوجی کی خودکشی کی اطلاع دی۔

صہیونی میڈیا کے مطابق 25 سالہ صیہونی فوجی، جسے حال ہی میں دوبارہ فوجی خدمت کے لیے طلب کیا گیا تھا، تل ابیب کی بن یہودا اسٹریٹ پر اپنی ذاتی رائفل سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

عبرانی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران صیہونی فوج میں یہ خودکشی کا چھٹا واقعہ ہے۔ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی فوجیوں، خصوصاً ریزرو فورسز میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات غزہ جنگ میں شرکت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے شدید نفسیاتی دباؤ اور بڑھتے ہوئے ذہنی بحران سے منسلک ہیں۔

صہیونی میڈیا کے مطابق فوج میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ریزرو فوجیوں کو دوبارہ فوجی خدمت کے لیے طلب کیا جارہا ہے۔ طویل عرصے تک فوجی کارروائیوں میں شرکت نے فوجیوں پر ذہنی دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔

جنگ کے دوران صہیونی فوجیوں کی مدد کے لیے ذہنی صحت کے شعبے سے وابستہ متعدد ماہرین بھی تعینات کیے گئے۔ فوجیوں کے لیے خصوصی ٹیلی فون ہیلپ لائن اور گروپ تھراپی کے سیشنز بھی شروع کیے گئے، تاہم صہیونی ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اسرائیل اب بھی اس بڑے پیمانے پر پیدا ہونے والے نفسیاتی نقصانات سے نمٹنے کے لیے مطلوبہ وسائل اور صلاحیت نہیں رکھتا۔

صہیونی حکومت کی وزارت جنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور شعبہ منصوبہ بندی کے سربراہ ایتمار گراف نے بھی فوج میں خودکشی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خودکشی کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں اور فوجیوں کے معاملات کی نگرانی کے لیے ماہرین نفسیات کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

 تاہم ان کے مطابق صیہونی فوج میں خودکشی کے قابل ذکر واقعات موجود ہیں اور اس رجحان میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکشی کا ہر ایک واقعہ ہمارے لیے ایک شکست ہے۔

ماہر نفسیات اور فور لائف نامی تنظیم کے بانی پروفیسر ہگائی ہرمس کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج میں خودکشی کے حوالے سے سامنے آنے والے اعداد و شمار صرف برفانی تودے کا سرا ہیں۔ ان کے مطابق ہر سال 500 سے 700 افراد خودکشی کرتے ہیں، لیکن ان میں سے بڑی تعداد میڈیا کی نظروں سے اوجھل رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی خودکشی کا معاملہ انہیں ذاتی طور پر بھی شدید متاثر کرتا ہے کیونکہ ان کے اپنے بیٹے نے فوجی سروس کے دوران خودکشی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ خودکشی کی روک تھام کے لیے بنیادی اقدامات میں سے ایک درست معلومات کی فراہمی ہے اور صیہونی فوج اور معاشرے میں خودکشی کے رجحان کی حقیقی وسعت کے بارے میں درست اعداد و شمار جاری کیے جانے چاہییں۔

دوسری جانب روپین یونیورسٹی میں خودکشی سے متعلق تحقیقی مرکز کے سربراہ پروفیسر یوسی لیوی بلیز نے بھی خبردار کیا کہ صیہونی فوج میں خودکشی کے موجودہ اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے فوجیوں میں خودکشی کی ایک بڑی لہر آنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد صیہونی فوجی شدید بحرانوں کا شکار ہوئے اور انہیں احساس ہوا کہ ان کے سامنے ایک بڑا بیرونی دشمن موجود ہے۔ ان کے مطابق جنگ کے دوران صیہونی ریزرو فوجی انتہائی غیر محفوظ صورتحال سے دوچار ہوئے اور اب بھی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) سے نبرد آزما ہیں۔

پروفیسر یوسی لیوی بلیز نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں اور جنگ کے خاتمے کے بعد بھی ان فوجیوں میں خودکشی کی ایک بڑی لہر دیکھنے میں آسکتی ہے، کیونکہ وہ جنگ کے دوران پیش آنے والے واقعات کے نفسیاتی اثرات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔

ادھر ایسوسی ایٹڈ پریس نے متعدد صیہونی فوجیوں اور ماہرین نفسیات کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنگ کے نتیجے میں نفسیاتی صدمے کا شکار ہونے والے صیہونی فوج کے بہت سے اہلکار خود کو بے مقصد محسوس کرتے ہیں، ان کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے، انہیں دوسروں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور بڑھتی ہوئی مایوسی نے انہیں گھیر لیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا مشہود نے

یمنی حملوں کی وجہ سے ایلات میں سرگرمیاں مکمل طور پر معطل

?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بحیرہ احمر، آبنائے باب المندب

اسرائیلی آبادکاروں کا مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ

?️ 24 فروری 2026اسرائیلی آبادکاروں کا مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ رمضان المبارک کے

واٹس ایپ پر وائس چیٹ میں زیادہ افراد کو شامل کرنا ممکن

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ

بائیڈن کی حکومت میں ریاض اور واشنگٹن کے درمیان ہتھیاروں کا بڑا سودا

?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں:  امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ

صیہونیوں کی اپنی کانامیوں کو غزہ سے لبنان منتقل کرنے کی کوشش

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی قابض حکومت غزہ سے لے کر لبنان تک اپنی

مالی اداروں کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: صدر

?️ 14 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)کراچی میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ

نیٹو یوکرین کی جنگ میں شامل ہے:روس

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے یوکرین کی جنگ میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے