وزیر اعظم نے ظہیرالدین بابر کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے

عمران خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ازبک صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے  ازبکستان کے ساتھ مل کر برصغیر پاک و ہند میں مغل سلطنت کی بنیاد رکھنے والے بادشاہ ظہیرالدین بابر کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے س وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے عظیم مغل بادشاہ ظہیرالدین بابر پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ظہیرالدین بابر کی نسل نے ہندوستان پر 300 سال تک حکمرانی کی اس دوران ہندوستان کو دنیا کے دولت سے مالامال ممالک میں سے ایک تصور کیا جاتا تھا 24 سے 25 فیصد عالمی جی ڈی پی ہندوستان کی ہوتی تھی انہوں نے کہا کہ ہندوستان بابر کی حکمرانی میں اپنے دور کا سپر پاور تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ ازبکستان اور پاکستان کی نئی نسل کو یہ ضرور معلوم ہونا چاہیے.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس طرح کی فلمیں دو خطوں کے لوگوں کو یکجا کریں گی عمران خان نے کہا کہ اس کے بعد ہم اقبال، مرزا غالب اور امام بخاری پر فلموں کے بارے میں سوچیں گے ہمیں امید ہے یہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ثقافتی تبادلہ ہوگا وزیراعظم عمران خان نے ابھی تک صرف ازبکستان کے ساتھ فلم بنانے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے تاہم فلم کو کیسے اور کب تک بنایا جائے گا یا کون سے اداکار اس کا حصہ ہوں گے، اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی.

سلطنت مغلیہ کی بنیاد رکھنے والے ظہیرالدین بابر جنہیں عموماً بابر بھی کہا جاتا ہے 14 فروری 1483 کو ازبکستان کے میں پیدا ہوئے تھے ظہیر الدین بابر منگول حکمران تیمور کی نسل میں سے تھے انہوں نے فرگانہ کے گورنر عمر شیخ مرزا کے گھر آنکھ کھولی تھی. انہوں نے 1496 میں ثمرقند فتح کیا لیکن جلد ہی بغاوت کے باعث اس سے محروم ہونا پڑا تھا، بعدازاں ظہیرالدین بابر نے 1504 میں کابل کو فتح کیا تھا اور اس کے بعد ابراہیم لودھی کو 1526 میں پانی پت کے میدان میں شکست دے کر مغلیہ سلطنت کی بنیاد رکھی تھی جو تقریباً 300 سال بعد بہادر شاہ ظفر پر ختم ہوئی.

ظہیر الدین بابر کو عظیم فاتح کے طور پر دیکھا اور بیان کیا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ انھیں ایک ادیب و شاعر بھی مانا جاتا ہے ظہیر الدین بابر کا ذکر تاریخ کی کتابوں میں تو ملتا ہے لیکن ان پر کوئی فلم بنانے کے حوالے سے کبھی کچھ سنا نہیں گیا البتہ تیسرے مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کی زندگی پر اب تک متعدد فلمیں بنائی جاچکی ہیں. خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ وزیراعظم نے کسی ملک کے ساتھ مل کر ثقافتی تبادلے کا اعلان کیا ہو، وہ ماضی میں ترکی کے حوالے سے بھی ایسے اعلانات کرچکے ہیںوزیراعظم نے ماضی میں ترکی کے ساتھ اسلامی فتوحات پر مبنی ڈراما سیریز بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور انہی کی تجویز کے پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) سے ترک ڈراما سیریز ارطغرل نشر ہونا شروع ہوا تھا.
پچھلے برس ترک پروڈکشن ہاﺅس ”تکدن فلمز“اور پاکستانی فلم ہاﺅس”انصاری فلمز“ نے نومبر 2020 میں مشترکہ پروڈکشن کے تحت ڈراما بنانے سے متعلق معاہدہ کیا تھابعد ازاں ”تکدن فلمز“ کے سربراہ کمال تکدن جنوری 2021 میں وفد کے ہمراہ اسی سلسلے میں پاکستان بھی آئے تھے اور انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان سے ملاقاتیں بھی کی تھیں.

مشہور خبریں۔

صیہونی حملے کا جواب دیں گے:شام

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت

سپریم کورٹ: غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم

?️ 20 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے غیرقانونی طور پر پاکستان میں

اسرائیل میں صہیونی خواتین کی غلامی کی نئی جہتیں سامنے آ گئیں

?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے آج اسرائیل

فلسطینی قیدی مغربی کنارے تک کیوں نہیں پہنچے؟

?️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:کچھ تجزیہ کاروں نے چھ فلسطینی اسیروں کی عظیم کامیابیوں کا

وکلا کو عمران خان سے ملاقات کرنے سے نہیں روکا جائے گا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے رپورٹ جمع کروادی

?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کی جانب سے

طوفانی بارشیں اور سیلابی صورتحال؛ پنجاب میں رین ایمرجنسی نافذ

?️ 17 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب

گوگل کے نئے اے آئی ٹول نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی جیمینائی ایپ کے تحت نیا مصنوعی ذہانت

صہیونیوں کا ایک اور جنگی جرم

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: ثمین الخیطان، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے