?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت پی ٹی آئی کے 72 سابق اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر اور الیکشن کمیشن کی جانب استعفوں کی منظوری کے نوٹ یفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے اراکین کو استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی تمام ممبران کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری ،حماد اظہر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، مجید خان نیازی، ریاض فتیانہ اور دیگر کے استعفی منظور کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ 2 فروری کو لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔
بعدازاں 8 فروری کو بھی لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات تاحکم ثانی روک دیے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 43 اراکین کے استعفے منظور کرنےکا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی نے درخواست میں اسپیکر کے 22 جنوری اور الیکشن کمیشن کے 25 جنوری کے نوٹی فکیشن چیلنج کیے تھے۔
خیال رہے کہ 25 جنوری کو اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے اس اقدام سے 2 روز قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کے باقی 45 اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب 17 جنوری کو اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے تین روز بعد یعنی 20 جنوری کو اس کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کرلیے تھے۔
یوں پی ٹی آئی کے تمام 122 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے چار مراحل میں منظور ہوگئے تھے۔
پی ٹی آئی نے گزشتہ سال اپریل میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی برطرفی کے بعد پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے اجتماعی استعفے دے دیے تھے۔
بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے صرف 11 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے اور کہا تھا کہ باقی ارکان اسمبلی کو تصدیق کے لیے انفرادی طور پر طلب کیا جائے گا، جب کہ کراچی سے رکن اسمبلی شکور شاد نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل ایران کے خلاف فوری اور وسیع ردعمل کرے گا؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے
اکتوبر
اسرائیل کے اندرونی چیلنجز
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:معاشی چیلنجز اور قابض حکومت کی فوج اور حکومتی اداروں پر
نومبر
اسرائیل کو بم بھیجنا بند کیا جائے: امریکی کانگریس کی نمائندہ
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: مغربی رہنماؤں نے غزہ پر صہیونی حکومت کے محاصرے اور مظالم
جولائی
کیا صیہونییوں کی سعودیوں کے ساتھ دوستی ہو جائے گی؟
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات
ستمبر
لڑائی مک گئی اے تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او۔ گھر جاؤ۔ خواجہ آصف
?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے غزہ امن معاہدے
اکتوبر
میزائل پروگرام سے متعلق چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں ’سیاسی‘ ہیں، دفتر خارجہ
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام سے مبینہ
ستمبر
امریکہ چین کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے؛سابق امریکی فوجی کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک سابق امریکی فوجی نے کہا کہ یہ ملک مشرقی
ستمبر
مودی نے عمران کو خط کے ذریعے کیا پیغام دیا
?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے
مارچ