?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنے پر نور محمد دمڑ سے بلوچستان کی وزارت منصوبہ بندی کا قلم دان واپس لے لیا گیا ہے جبکہ چیف سیکریٹری کا بھی وہی انجام ہونے کی توقع ہے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوتے ہیں۔
تاہم، رواں برس بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے این ای سی کے اجلاس میں شرکت کرنے یا بلوچستان سے کوئی نمائندہ نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا تھا کہ وفاق ہماری مالی ضروریات اور مطالبات کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے جس کے سبب صوبہ بدحالی کا شکار ہے۔
اس فیصلے کے باوجود وزیر منصوبہ بندی نور محمد دمڑ نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیف سیکریٹری بلوچستان بذریعہ ویڈیو لنک شامل ہوئے۔
منگل کو رات گئے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ حکومت بلوچستان کے قوائد و ضوابط 2012 کے قانون 3 (5) میں دیے گئے اختیارات کے تحت وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی وزیر نور محمد دمڑ سے وزیر برائے منصوبہ بندی کا قلمدان فوری طور پر تاحکم ثانی واپس لیتے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم شہباز شریف کا خط لکھا ہے کہ عبدالعزیز اوقلی کی خدمات واپس لی جائیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا تھا کہ ایسے فورم پر بیٹھنا بیکار ہے جو بلوچستان کے مالی و دیگر مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومت کی تجاویز کو سنجیدگی سے نہ لے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ بلوچستان کی پسماندگی وفاقی حکومت کے تعاون اور مدد کے بغیر دور نہیں ہوسکتی، صوبے کی شکایات پر وفاقی حکومت کی بے حسی ناقابل برداشت ہو چکی ہے، بلوچستان صرف ایک وفاقی اکائی کے طور پر اپنے آئینی حقوق کا مطالبہ کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے نے کیا کر دیا ہے؟عون چوہدری کی زبانی
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری
جولائی
امریکہ کے وعدوں سے متحدہ عرب امارات یمن کی دلدل میں ڈوبا
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں: شام میں یمن کے سفیر عبداللہ صبری نے ایک انٹرویو
فروری
AFBI دستاویزات میں نائن الیون حملوں کے ممکنہ سعودی روابط کی تفصیلات
?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے حال
نومبر
مغربی ممالک یوکرین کے لیے پریشان ہیں:نیٹو کے سابق کمانڈر
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:نیٹو اتحاد کے ایک سابق کمانڈر کا کہنا ہے کہ روسی
مئی
ایف اے ٹی ایف گروپ میں پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ
اگست
صالح العروری کا قتل اور علاقائی جنگ کا امکان
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے ایک مضمون میں بیروت کے
جنوری
ثروت گیلانی کا والدین کو اپنے بچوں کو جنسی تعلیم دینے کا مشورہ
?️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نے کہا
اکتوبر
وینزویلا کے دارالحکومت میں شہید قاسم سلیمانی کی دیواری پینٹنگ
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کی ایک گلی میں
جنوری