اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید الاضحیٰ بھرپور جوش و جذبے اور مذہبی عقیدت کے ساتھی منائی گئی جہاں عوام نے خوب جوش و خروش کے ساتھ قربانی کا فریضہ ادا کیا، وہیں نامور شخصیات، سیاستدانوں اور حکومتی شخصیات نے بھی قربانی کا فریضہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ کس سیاستدان نے کہاں نماز عید ادا کی، یہ بات بھی لوگوں کی توجہ کا باعث بنی رہی۔ اسی حوالے سے عید کے روز سے ایک موضوع سوشل میڈیا پر باعث بحث بنا ہوا ہے۔سیاسی مخالفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر عید کے روز سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا نہیں۔
سیاسی مخالفین کا کہنا ہے کہ چونکہ وزیراعظم عمران خان نے نماز عید ادا کرتے ہوئے کوئی تصویر لے کر میڈیا پر جاری نہیں کی، اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے نماز عید ادا نہیں کی۔ سیاسی مخالفین اس بات کو لے کر وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کے مذہبی عقائد کو لے کے پراپیگنڈا کرنے سے بھی باز نہیں آ رہے۔ اب اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے باقاعدہ وضاحتی ردعمل دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیراعظم کسی صورت نماز نہیں چھوڑتے۔ وزیراعظم عمران خان نے عید کی نماز بھی ادا کی تھی۔ تاہم وزیراعظم عمران خان اپنی عبادت کی تشہیر نہیں کرنا چاہتے تھے اسی لیے تصاویر لے کر میڈیا پر جاری کرنے سے گریز کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی کس خوبی کو بیان کیا ہے
جون
یہاں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو بہت چھوٹے ہیں اور مسائل بہت بڑے ہیں
مارچ
میانوالی: پنجاب پولیس نے فتنہ الخوارج کا تھانے پر حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشت گرد ہلاک
دسمبر
موساد کے اجتماعی استعفیٰ کی وجہ
نومبر
وزیر خارجہ کا ملکی معیشت کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کا اعادہ
جون
فلسطینی کمانڈر کی شہادت سے نیتن یاہو کیوں پریشان ہیں؟
جنوری
یمن نے انسانی تباہی اور داووں کی کمی سے خبردار کیا
جنوری
ملک میں عید فطر منائی جا رہی ہے
مئی