?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر بھارتی خارجہ امور کی وزارت کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے غیر ضروری اور بلاجواز بیان کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کر دی ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے میڈیا کے سوالات پر کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کے مذموم ایجنڈے سے سب آگاہ ہیں، بھارت کو اس معاملے پر کسی حوالے سے مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی بدنیتی پر مبنی مہم سب کو معلوم ہے اور یورپی یونین کی ڈس انفو لیب سمیت آزاد ادارے بھارت کو عالمی سطح پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا موجد قرار دے چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ یہاں تک کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے واقعے کے تناظر میں بھی بھارت کی پروپیگنڈا مشینری پاکستان کے خلاف متحرک ہے اور بھارتی ٹوئٹر اور ویب سائٹس کے ذریعے سفیر کی بیٹی کی جعلی تصویریں پھیلائی گئیں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانیے کے لیے اس طرح کے واقعات کو بھی استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس صرف ریاستی دہشت گردی، غیرقانونی قبضے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بے توقیری، اپنے غیر قانونی زیر تسلط علاقوں میں قتل عام اور خواتین کی بے حرمتی، اقلیتوں کے خلاف سیاسی تشدد اور دنیا بھر میں منظم جعلی پروپیگنڈا نیٹ ورک چلانے کی مہارت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ نئی دہلی اس مقام پر نہیں ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے لیے ایسے معیارات پر سوچے انہوں نے بھارت سے کہا کہ وہ پاکستان مخالف اپنی پروپیگنڈہ مہم سے باز رہے، ہم بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں اور افغان امن عمل کو نقصان پہنچانے میں بھارت کے کردار کی طرف توجہ مبذول کرواتے رہیں گے۔
قبل ازیں انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خارجہ امور کی وزارت کے ترجمان آریندام باگچی نے کہا تھا کہ ‘حیران کن’ واقعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہے تاہم پاکستان کے وزیر داخلہ نے بھارت کو اس میں گھسیٹا ہے لیکن میں صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ پاکستان کا متاثرین کے بیان کو مسترد کرنا ٹھیک نہیں ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد سے افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے کو ‘سازش’ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کوئی اغوا نہیں تھا بلکہ یہ انٹرنیشنل ریکٹ اور سازش ہے انہوں نے کہا تھا کہ ‘کیا واقعہ ہوا ہے، آپ سارے لوگ ملک دشمنوں اور بھارت کے ایجنڈے کی پیروی کریں گے’۔
وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ ‘اگر آپ پرانی ایک،ایک سال، 6،6 مہینے کی افغانستان اور پشاور کی پرانی تصاویر بھارت اور را کے ایجنٹ اور ان کے اشاروں پر ملک میں انتشار پھیلانے والے لوگ اس کی تصویریں چلاتے ہیں اور کہتے کہ افغانستان کے سفیر کی بیٹی ہے تو جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہو’۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ ‘میں آپ کو اور پوری قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ انٹرنیشنل ریکٹ ہے، یہ انٹرنیشنل سازش ہے، یہ را کا ایجنڈا ہے، را نے ساری دنیا میں یہ بات پھیلائی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صہیونی تباہی کی انتہا
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: خان یونس کے مشرق میں واقع خزاعہ کی بلدیہ نے
جون
بھارت نے کراچی بندرگاہ پر حملے کیلئے جنگی بیڑہ تعینات کردیا، برطانوی اخبار کا دعوی
?️ 9 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعوی کیا ہے کہ
مئی
صیہونیوں کے لیے جنگ سازی میں نیتن یاہو کا 46 بلین ڈالر کا عنصر
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: دو سال کی جنگ اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی
اکتوبر
اردن میں ناکام بغاوت کے پیچھے سعودی-اسرائیلی اتحاد کا خفیہ منصوبہ
?️ 7 اپریل 2021(سچ خبریں) اسرائیلی اخبار یدیعوت احارنوت نے اردن کے معتبر ذرائع کے
اپریل
امریکہ کس قدر ڈھٹائی سے پاکستان کی اندرونی سیاست میں کھلی مداخلت کررہا ہے:عمران خان
?️ 2 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو حقیقی آزادی
مئی
حماس کے خلاف عرب ممالک کے اقدامات
?️ 3 اگست 2025 سچ خبریں: عبرانی اخبار معاریو نے خبر دی ہے کہ مصر،
اگست
پی ٹی آئی ورکرز کے حقوق پر ایک اور ڈاکا منظور نہیں۔ اکبر ایس بابر
?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس
دسمبر
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پرضمنی انتخابات کیلئے مہم ختم، انتخابات کل ہوں گے
?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر
اپریل