وزیر اعظم کی نماز عید کے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا

فواد چودہری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید الاضحیٰ بھرپور جوش و جذبے اور مذہبی عقیدت کے ساتھی منائی گئی جہاں عوام نے خوب جوش و خروش کے ساتھ قربانی کا فریضہ ادا کیا، وہیں نامور شخصیات، سیاستدانوں اور حکومتی شخصیات نے بھی قربانی کا فریضہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ کس سیاستدان نے کہاں نماز عید ادا کی، یہ بات بھی لوگوں کی توجہ کا باعث بنی رہی۔ اسی حوالے سے عید کے روز سے ایک موضوع سوشل میڈیا پر باعث بحث بنا ہوا ہے۔سیاسی مخالفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر عید کے روز سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا نہیں۔

سیاسی مخالفین کا کہنا ہے کہ چونکہ وزیراعظم عمران خان نے نماز عید ادا کرتے ہوئے کوئی تصویر لے کر میڈیا پر جاری نہیں کی، اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے نماز عید ادا نہیں کی۔ سیاسی مخالفین اس بات کو لے کر وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کے مذہبی عقائد کو لے کے پراپیگنڈا کرنے سے بھی باز نہیں آ رہے۔ اب اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے باقاعدہ وضاحتی ردعمل دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیراعظم کسی صورت نماز نہیں چھوڑتے۔ وزیراعظم عمران خان نے عید کی نماز بھی ادا کی تھی۔ تاہم وزیراعظم عمران خان اپنی عبادت کی تشہیر نہیں کرنا چاہتے تھے اسی لیے تصاویر لے کر میڈیا پر جاری کرنے سے گریز کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

’آئین کی فتح ہوئی‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل

?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے

یمن کے شہر مأرب پر سعودی لڑاکا طیاروں کے وسیع حملے

?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو یمنی صوبے

اقوام متحدہ کی رپورٹر کا سعودی حکام پر الزام

?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:غیر قانونی سزائے موت کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی خصوصی

"حج ابوالفضل”؛ ایک شہید کمانڈر جو دو بار قاتلانہ حملے میں بچ گیا

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے تیسرے شخص حج علی کرکی،

اپوزیشن کا ہدف وزیر اعظم کو ڈسٹرب اور پریشان کرنا ہے

?️ 9 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپوزیشن بوکھلاہٹ

افغانستان جنگ کے حوالے سے نئے اعترافات

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: بی بی سی کی ایک نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق، افغانستان

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی

?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےساتھ اسٹاف

واشنگٹن ہوائی حادثے کے بارے میں ٹرمپ کا عجیب اظہار خیال

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں فوجی ہیلی کاپٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے