سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرنے والے ارکان اسمبلی کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف قومی اسمبلی سے قرارداد کی مںظوری،پی ٹی آئی نے فیصلے کو مسترد کرنے والے ارکان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل بابر اعوان نے اسپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری کو مراسلہ لکھ دیا اور قرارداد کی منظوری سے متعلق مستند دستاویزات مانگ لیں۔

معلومات تک رسائی کے انفارمیشن ایکٹ 2017 کے تحت تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف منظور قرارداد کی مستند کاپی فراہم کی جائے،قرارداد کی منظوری کے وقت کتنے اور کون سے ارکان ایوان میں موجود تھے؟ان کی تفصیلات دیں۔ خط کے متن کے مطابق قرار داد منظور کرنے والے ارکان کے حلقوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں،ایوان کے 6 اپریل کے آرڈر آف دی ڈے کی کاپی بھی دی جائے،قرار داد پر بحث کرنے والے اسپیکرز کے نام بھی فراہم کیے جائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف قرار داد منظور کی گئی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی کے فیصلے کیخلاف قرار داد پیش کی گئی جیسے منظور کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان تین رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے،عدالت فل کورٹ کی استدعا پر نظر ثانی کرے،فیصلے سے اقلیت کو اکثریت پر مسلطب کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان وزیراعظم اور کابینہ کو پابند کرتا ہے کہ فیصلے پر عمل نہ کیا جائے،ایوان ایک ہی وقت میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کو مسائل کا حل سمجھتا ہے،ایوان بے جا عدالتی مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

بجلی بلوں پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

?️ 30 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی

حزب اللہ کا شمالی مقبوضہ علاقوں پر میزائلی حملہ

?️ 14 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت نے حزب اللہ کے راکٹ حملے کی تصدیق کرتے

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیں ، مشعال ملک

?️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت

اسرائیلی فوج کا بحالی مرکز: 80,000 فوجی زیر علاج

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت دفاع کے بحالی کے بجٹ کا نصف، جو

اسرائیل کی جانب سے میڈیا عمارت پر دہشت گردانہ حملہ جنگی جرائم کا سب سے بڑا ثبوت

?️ 16 مئی 2021(سچ خبریں) اسرائیلی فورسز نے غزہ سٹی میں مہاجر کیمپ پر اندھادھند

حماس کی شاباک کے سربراہ کو قتل کی دھمکی:صیہونی میڈیا

?️ 20 مئی 2023صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک

صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے لیے بن سلمان کے شرائط کی مخالفت

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کا معمول پر

افغانستان میں ایک بار پھر طالبان کا خوف طاری، ہزاروں افغان باشندوں نے نقل مکانی شروع کردی

?️ 5 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں جیسے جیسے امریکی افواج کے انخلا کی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے