وزارت خزانہ نے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں ساڑھے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے اور وزارت داخلہ کے لیے 8 کروڑ 33 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، یہ رقم اوورسیزپاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کی آٹومیشن پر خرچ ہوگی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے ساڑھے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری اور یوٹیلٹی اسٹورزپر 5 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر 5 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع بھی دی گئی۔ ای سی سی نے کے الیکٹرک کی سہہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بجلی کے بل میں اضافے کی سمری موخرکرتے ہوئے کے الیکٹرک کو نیپرا سے رجوع کرنے کا کہا۔
اجلاس میں کمیٹی نے عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے سبب نظر ثانی شدہ سمری پیش کرنے کی بھی ہدایت کی، جب کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈیسکوز) کو دی گئی سبسڈی پر سیلز ٹیکس کا معاملہ لا ڈویژن کو بھجوا دیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے لبرٹی پاور لمیٹڈ کو آئی پی پیز سیٹلمنٹ کے تحت ادائیگیوں اور ربیع سیزن کے لیے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کی جنگ میں ریاض کی پوزیشن

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جمعہ کو جدہ میں

ایران میں آئی فون کے کئی ماڈلز کی درآمد پر عائد پابندی ختم

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایرانی حکومت کی جانب سے آئی فون 14، 15 اور

بائیڈن مہم نے فروری میں 53 ملین ڈالر کے عطیات جمع کیے

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:اس سال فروری میں، جو بائیڈن کی انتخابی مہم نے نومبر

پاکستان اور بھارت نے سیزفائر پر رضامندی کی تصدیق کردی

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کی جانب سے سیزفائر پر

افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے: فواد چوہدری

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا

عرب و افریقی پارلیمان کا اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور غزہ میں جنگ روکنے کا مطالبہ

?️ 13 ستمبر 2025عرب و افریقی پارلیمان کا اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور غزہ میں

احتجاج میں بھی پی ٹی آئی پارلیمانی راستہ اختیار کرے گی، بیرسٹر گوہر

?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اگرچہ پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن میں اپنے اتحادیوں

پاکستان میں امریکی مداخلت سے متعلق دفتر خارجہ سے منسوب بیان مسترد

?️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے مقامی انگریزی اخبار میں اپنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے