?️
لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو جھوٹے خواب دکھانے کا سلسلہ بند کرنا ہو گا، اتنی مہنگائی میں عوام کیسے زندہ رہے گی، کاروبار کیسے چلے گا؟
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب کے دوران محمد نواز شریف نے کہا کہ آج سب سے سستی کرنسی پاکستان کی ہے، پاکستان کی کرنسی کو مٹی میں ملا دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا تھا، 2022 میں ہم حکومت میں آنے پر تیار نہیں تھے، لیکن پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانا ضروری تھا۔
قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ معیشت کے لیے دلیری اور بہادری کے ساتھ فیصلے کرنے ہوں گے، عوام کو ریلیف دینا ہوگا، گھریلو صارفین کے لیے بجلی سستی کرنا پڑے گی، اُن کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، غریب کا علاج بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
میاں نواز شریف نے دعوی کیا کہ ہم پاکستان کی معاشی مشکلات کو سمجھتے ہیں، ہم نے آپ (تاجروں) سے ہمیشہ مشاورت کی ہے اور مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے، ہماری بنائی پالیسیوں پر پاکستان کی کاروباری برادری نے بھرپور عمل کیا، ہماری بنائی پالیسیوں کو بھارت نے اپنایا اور معاشی ترقی حاصل کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 1990 کے بعد سے ہم نے کاروبار کو روایتی دائروں سے آزادی دلائی، دیگر ممالک بھی ان مراحل سے گزرے ہیں، ہم نے پالیسیاں بنائیں تو خزانہ بھرنا شروع ہوگیا، 1990 کے دور کی ہماری پالیسیاں جاری رہتیں تو آج پاکستان ترقی کی رفتار میں کہیں آگے ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دھمکیوں کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا اور پاکستان کے مفاد کے لیے بے خوف ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ بات پاکستان کی ہو تو ہم فیصلوں کے ذاتی مفاد پر نقصان کی پرواہ کبھی نہیں کرتے ہم میں اور دوسروں میں یہی فرق ہے کہ ہم پاکستان کو بچانے کے لیے جو بھی کرنا پڑے کرتے آئے ہیں اورکرتے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
مریم نواز نے جنگ کے دنوں میں سب سے متحرک وزیراعلی کا رول ادا کیا۔ عظمی بخاری
?️ 15 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
مئی
ہمارے عوام کے خلاف دشمن کے پروگنڈے کارگر نہیں ہوئے:ایرانی حکومت کے ترجمان
?️ 22 جون 2021سچ خبریں:ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی کا منگل کو آن لائن
جون
ایلون مسک نے مغرب سے روس کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایلون مسک نے مغرب سے کہا کہ وہ یوکرینیوں کو
اکتوبر
جرم کا انکشاف؛ برطانوی فوج افغانستان میں لوگوں کو مارنے کا مقابلہ کرتی ہے
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک سابق سینئر برطانوی افسر نے افغانستان میں ملک کی
دسمبر
7 اکتوبر کی شکست اسرائیل کو کتنی مہنگی پڑی؟:سینئر فرانسیسی سفارت کار
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: سینئر فرانسیسی سفارت کار نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر
اپریل
یوکرین میں امریکی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کا راز دنیا کے سامنے بے نقاب
?️ 30 اگست 2023سچ خبریں : سرکاری اعداد و شمار کے برعکس کہ دنیا کے
اگست
’دنیا پور‘ کے کردار کا انداز ’مرزا پور‘ سے کاپی کیا، علی رضا کا اعتراف
?️ 21 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار علی رضا نے اعتراف کیا ہے کہ
اپریل
فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ظاہر کرتا ہے۔ اسحاق ڈار
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فلسطین اور
جولائی