?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں ساڑھے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے اور وزارت داخلہ کے لیے 8 کروڑ 33 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، یہ رقم اوورسیزپاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کی آٹومیشن پر خرچ ہوگی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے ساڑھے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری اور یوٹیلٹی اسٹورزپر 5 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔
اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر 5 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع بھی دی گئی۔ ای سی سی نے کے الیکٹرک کی سہہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بجلی کے بل میں اضافے کی سمری موخرکرتے ہوئے کے الیکٹرک کو نیپرا سے رجوع کرنے کا کہا۔
اجلاس میں کمیٹی نے عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے سبب نظر ثانی شدہ سمری پیش کرنے کی بھی ہدایت کی، جب کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈیسکوز) کو دی گئی سبسڈی پر سیلز ٹیکس کا معاملہ لا ڈویژن کو بھجوا دیا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے لبرٹی پاور لمیٹڈ کو آئی پی پیز سیٹلمنٹ کے تحت ادائیگیوں اور ربیع سیزن کے لیے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔


مشہور خبریں۔
اکثر یورپی شہری امریکی پالیسیوں سے فاصلہ اختیار کرنے کے خواہاں
?️ 8 مئی 2026سچ خبریں:برٹیلس مین فاؤنڈیشن کی تحقیق کے مطابق، 73 فیصد یورپی شہریوں
مئی
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان
?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب آزاد
فروری
سیا کے ڈائریکٹر کے ماسکو دورے کے اہداف منظرعام پر
?️ 30 اگست 2026سچ خبریں: امریکی خفیہ ایجنسی (سیا) کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے حالیہ
اگست
روس اور چین عالمی جغرافیائی معاشی نقشہ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں : پیٹروشیف
?️ 13 اکتوبر 2026سچ خبریں: روسی صدر کے معاون نکولائی پاتروشیف نے بیجنگ میں چینی وزیر
اکتوبر
جس انداز سے شاہ محمود قریشی کو پولیس کی گاڑی میں دھکیلا گیا وہ قابل مذمت ہے، رضا ربانی
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چیئرمین سینیٹ و رہنما پیپلز پارٹی رضا
دسمبر
السنوار کی شہادت پر صہیونیوں کی خوشی خوف کی نشانی
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحییٰ السنوار فلسطینی مزاحمت کا ایک لیجنڈ ہے۔ وہ ہیروز
اکتوبر
واگنر بغاوت؛مغربی منصوبہ یا روس کے ساتھ شطرنج کا کھیل
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:روسی حکومت کے خلاف ویگنر کی نجی فوج کی 24 گھنٹے
جون
ابوظبی پورٹس کے ساتھ انفرااسٹرکچر کے معاہدے، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
?️ 9 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ابوظبی پورٹس گروپ نے ریل،
نومبر