?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم قومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں، الیکشن میں ملک بھرسے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، ہمارے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں پارٹی پی ٹی آئی لکھا تھا، ہمارےامیدواروں کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کہا جاتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں میں ہمارے امیدوار سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کریں گے، ہمارا اتحاد اس ملک کے لیے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں خصوصی نشستوں کے لیے درخواست دائر کریں گے، الیکشن کمیشن میں آج امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کے دستاویز جمع کروادیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے حکومت بنا کر سب سے پہلے عمران خان کی رہائی کے لیے اقدامات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی وجہ مخصوص نشستیں حاصل کرنا ہے، ہم سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں سنی اتحاد کونسل سے الحاق کریں گے، ہماری قومی اسمبلی میں 180 نشستیں ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ ا ایم ڈبلیو ایم کی پی ٹی آئی کی حمایت پر شکریہ اداکرنے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ہیں، میں ایم ڈبلیو ایم کا تہہ دل سے مشکور ہوں، ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ پی ٹی آئی، بانی کی حمایت کی ہے
رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ الیکشن میں دھاندلی کر کے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ اور کراچی میں ہمارے مینڈیٹ پرڈاکا ڈالا ہے، ہمارے امیدواروں کے فارم 47 تبدیل کیے گئے ہیں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں بلکہ اتحاد چاہتے ہیں، ہم فرقہ واریت کے خلاف ہیں۔
سابق وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی ہمارا ایجنڈا ہے۔
ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ فوج ہم میں سے ہے اور ہم فوج میں سے ہیں، ملک کے دفاع کے لیے مضبوط فوج بہت ضروری ہے۔
مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم پی ٹی آئی پر بوجھ نہیں بنیں گے بلکہ ان کا بوجھ اٹھائیں گے، پی ٹی آئی نے سنی اتحاد سے متعلق بہترین فیصلہ کیا ہے، سنی اتحاد سے متعلق ہمارے کوئی تحفظات نہیں ہیں، ہم خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مل کر اس ملک کی سربلندی کےلیے جدوجہد کریں گے، انشااللہ پاکستان اور اس کے عوام جیتیں گے، 8 فروری کو ہارنے والے آئندہ بھی ہاریں گے، تحریک انصاف نے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی مثال قائم کی ہے۔
ناصر عباس نے بتایا کہ غیر آئینی طریقے سے الیکشن ملتوی کیے گئے، 8 فروری کی رات دھاندلی کی رات تھی، الیکشن بحران سے نکلنے کے لیے ہوتا ہے، نیا بحران کھڑا کرنے کے لیے نہیں۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا کوئی نیا اتحاد نہیں ہوا ہے، سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی سے اتحاد 7،8 سال پرانا ہے، ہمارا پی ٹی آئی سے اتحاد غیر مشروط ہے، پالیسی بانی پی ٹی آئی کی ہی ہوگی، ہم ملک میں نظام مصطفی چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لیا گیا۔
حامد رضانے بتایا کہ ہم امن پر یقین رکھتےہیں، مسلح جدوجہد پریقین نہیں رکھتے، (ن) لیگ فرقہ واریت کوہوا دے رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم یمن کے ارد گرد پانی کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنا سکتے ہیں: مہدی المشاط
?️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط
ستمبر
ٹرمپ کے بیانات غیر قابل اعتماد، ایران پالیسی پر تضادات نمایاں؛ سی این این کی رپورٹ
?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں ڈونلڈ
اپریل
پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی و مالی تعلقات کا پس منظر
?️ 8 جنوری 2026 پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی و مالی تعلقات کا پس
جنوری
کیا ترک انتخابات جیتنے کے بعد اردگان اپنا راستہ بدل لیں گے؟
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:اب جبکہ اردگان مزید 5 سال اقتدار میں ہیں، ہر کوئی
مئی
ہم عام شہریوں کو جنوب لبنان واپس جانے کی اجازت نہیں دیں گے: نیتن یاہو
?️ 27 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے اپنی حکومت اور
جون
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران لبنان پر 50 سے زائد اسرائیلی فضائی حملے
?️ 3 مئی 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوج نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران
مئی
اردن نے مسجد اقصیٰ پر صہیونی آبادکاروں کے بار بار دھاوؤں کی سخت مذمت کی
?️ 15 فروری 2026اردن نے مسجد اقصیٰ پر صہیونی آبادکاروں کے بار بار دھاوؤں کی
فروری
ٹک ٹاک نے اہم فیچر متعارف کرا دیا
?️ 12 جنوری 2022بیجنگ (سچ خبریں) ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے ٹوئٹر کی طرح
جنوری