سوڈان کے صدارتی محل کے قریب شدید جھڑپیں، کئی علاقوں پر فوج کا کنٹرول

سوڈان کے صدارتی محل کے قریب شدید جھڑپیں، کئی علاقوں پر فوج کا کنٹرول

?️

سچ خبریں:سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں واقع صدارتی محل کے قریب فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ 

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق  عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان لڑائی میں شدت آئی ہے اور مختلف علاقوں میں گولہ باری کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوڈانی فوج نے مشرقی ریاست سنار کے ایک اہم شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے، دوسری جانب، فوج نے خرطوم کے وسطی علاقے میں سرکاری دفاتر اور صدارتی محل کی طرف پیش قدمی تیز کردی ہے۔
گزشتہ دنوں سے خرطوم میں جھڑپیں مزید شدید ہو گئی ہیں، کیونکہ فوج ان علاقوں پر دباؤ بڑھا رہی ہے جو اب بھی ریپڈ سپورٹ فورسز کے قبضے میں ہیں۔
یاد  رہے کہ ستمبر 2023 سے شروع ہونے والی فوجی کارروائی کے نتیجے میں RSF کی گرفت کمزور ہوئی ہے، اور اس گروہ کو ریاست الجزیرہ میں بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
سوڈان کے دوسرے بڑے شہر ام درمان میں مارٹر شیل گرنے کے باعث شدید دھماکے ہوئے جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ایک بچے کی ہلاکت اور سات افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
مغربی سوڈان کے علاقے دارفور میں بھی جھڑپیں جاری ہیں، شمالی دارفور کے شہر فاشر میں ابو شوق پناہ گزین کیمپ کو آج صبح RSF نے بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 6 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے دستے شمالی دارفور کے مرکز میں اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور مزید اہم کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔
سوڈان میں اپریل 2023 سے جاری خانہ جنگی میں اب تک کم از کم 20 ہزار افراد ہلاک اور 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔ یہ تنازعہ فوج اور RSF کے درمیان جاری اقتدار کی کشمکش کے نتیجے میں پیدا ہوا جس نے ملک کو شدید انسانی بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کئے مگر ان پر تنقید کی گئی،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ

?️ 8 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ اپنے

روس یوکرین جنگ کون نہیں ختم ہونے دے رہا؛ جرمن چانسلر کا اہم انکشاف

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے چانسلر نے اعلان کیا کہ یوکرین کی حکومت

بچوں کے عالمی دن پر حماس کا بیان: فلسطینی بچے 7 دہائیوں سے صیہونی دہشت گردی کا شکار ہیں

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: حماس نے فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی غاصبوں کی منظم

ٹرمپ کے عدالتی استثنیٰ پر فوری نظرثانی کی درخواست مسترد

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کیس کے خصوصی تفتیش کار

کیا افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا رک گیا ہے؟

?️ 23 جون 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے اس اعلان کے بعد کہ افغانستان سے امریکی فوجوں

امریکی عہدیدار اور اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندگی کا ٹرمپ کے مبینہ خط پر ردعمل  

?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے اور ایک

محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر میں کمی کی نوید سنادی

?️ 28 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ملک میں جاری شدیدگرمی کی لہر میں

پاکستانی سمندر میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت تخمینہ ہو سکتا ہے: ذرائع پیٹرولیم ڈویژن

?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکسان کے سمندر میں تیل و گیس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے