محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر میں کمی کی نوید سنادی

?️

لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ملک میں جاری شدیدگرمی کی لہر میں کمی کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے جس سے شدید گرمی کی لہر میں کمی ہوسکتی ہے، کیوں کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہونے کی توقع ہے جب کہ آج اور کل کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں آندھی و جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو دڑو اور نواب شاہ میں 52 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا، دادو، جیکب آباد میں51، سکھر، خیر پور، لاڑکانہ، سبی، بھکر، رحیم یار خان اور سکرنڈ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، خانپور، پڈعیدن میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، حیدر آباد میں 48، لاہور، جہلم، بنوں 45، پشاور44، اسلام آباد، مظفر آباد 42، کراچی 38، گلگت37 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی کوآرڈینیشن کے ترجمان محمد سلیم شیخ نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو سے نمٹنے کے اقدامات کے بارے میں عوام کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے ، اگرچہ پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے حالیہ برسوں میں مہلک ہیٹ ویوز کی شدت اور بڑھتی ہوئی تعداد کا تیزی سے خطرہ بن گیا ہے، گرمیوں کے مہینوں میں مہلک گرمی لوگوں کی صحت کو ڈی ہائیڈریشن سے لے کر ہیٹ ریشز تک بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے اور گرمی سے متعلق دیگر بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں، کمزور مدافعتی نظام رکھنے کی وجہ سے بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کے لیے صورت حال زیادہ پریشان کن اور سنگین ہو سکتی ہے، افراد کو صحت کے پریشان کن مسائل سے ہر ممکن طریقے سے خود کو بچانا ہوگا، خاص طور پر صبح 11:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک گرم اوقات کے دوران غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز کرنا چاہیئے۔

مشہور خبریں۔

کیا فلسطینی قوم کو خطرے کا سامنا ہے ؟

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی پر

کیا امریکہ غزہ میں جنگ روکنا چاہتا ہے؟

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن نے

پی ٹی آئی کی رہنما کی جیل سے رہائی

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ گوجرانوالہ جیل سے

بلوچستان: کورونا کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی

?️ 16 مئی 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح

ترک فنکاروں کی غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی مہم میں شرکت

?️ 14 ستمبر 2025ترک فنکاروں کی غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی مہم میں شرکت

ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر صہیونی وزرا آمنے سامنے

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:صہیونی وزرا کے درمیان ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے پر سخت

ٹرمپ کی بائیڈن کو مناظرے کی دعوت

?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو امریکہ اور امریکی عوام

ترکی میں ملازمین اور کارکنوں کی عام ہڑتال کی وجوہات

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: ملازمین اور مزدور یونینوں نے اجرتوں میں اضافے کے مذاکرات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے