اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت کا نیا بلدیاتی نظام عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد صدر پاکستان ، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری قانون کو نوٹسز جاری کردئیے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ یہ نظام قانون کے خلاف اور آئین سے متصادم ہے۔
اسلام آباد میں نیا بلدیاتی نظام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد صدر پاکستان ، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری قانون کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ عدالت نے سیکرٹری دا خلہ اور سیکرٹری قانون کو 11 جنوری تک آرڈینس سے متعلق جواب جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔
درخواست گزار سردار مہتاب نے کہا کہ مئیر کا براہ راست انتخاب، ڈپٹی مئیرز کا عہدہ ختم کرنا خلاف قانون ہے۔درخواست گزار کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ چلانے کے لیے غیر منتخب افراد کی کونسل بھی خلاف قانون ہے، لوکل گورنمنٹ 2015ء کے قانون کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں، اس مقصد کے لیے اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا جس میں متعلقہ شعبوں کے افسران اور حکام شریک ہوں گے۔ انتخابی عملے کے تربیتی ماڈیولز کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔
مشہور خبریں۔
یحییٰ السنوار کے قتل کے ایجنٹوں میں سے ایک کی پہچان
جنوری
چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی، رجسٹرار سپریم کورٹ
اپریل
ابوظہبی تک پہنچنے والے میزائل اور ڈرون اسرائیل بھی پہنچ سکتے ہیں:صیہونی تحقیقاتی ادارہ
جنوری
اسرائیل مخالف مؤقف پر کئی بار دھمکیاں ملیں؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کا انکشاف
فروری
ماریہ بی نے ’فلسطین کلیکشن‘ کیلئے ترک آرٹسٹ کا ڈیزائن چرانے پر معذرت کرلی
ستمبر
ہم لبنان میں خانہ جنگی میں کبھی داخل نہیں ہوں گے: حزب اللہ
اکتوبر
امریکی تاریخ کا سب نفرت انگیز نائب صدر
جون
افغانستان سے امریکی انخلا کنفیوژن دور کا آغاز ہے: سابق سعودی اہلکار
نومبر