نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا۔ وزیراعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے کا آسان اور اردو میں ہونا خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوشوارے بھرنے کے عمل میں مدد کے لیے ہیلپ لائن قائم کی جائے۔ اور ڈیجیٹل انوائسنگ کا بھی اردو میں اجراء کیا جائے۔ ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات کی شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔ اور نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس گوشواروں کی آسانی کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔ اور ٹیکس نظام کی اصلاحات کے مثبت ثمرات وزیر خزانہ اور ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹیکس اسیسمنٹ کے نظام کا اطلاق بڑی کامیابی ہے۔

مشہور خبریں۔

خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف

اسحاق ڈار سے نمائندہ یورپی یونین کا رابطہ، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی خارجہ

مہوش حیات کی عیدکی خوشیوں  پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے عوام کو بھی یاد رکھنے کی اپیل

?️ 15 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عید الفطر کی خوشیوں پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے

اردنی بادشاہ اور ولی عہد کے خلاف خطرناک منصوبے کا انکشاف

?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کی انٹیلی جنس سروس کے ایک باخبر ذرائع نے ایک

شوکت ترین کی اسٹیٹ بینک پر حکومت کا کنٹرول برقرار رہنے کی یقین دہانی

?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے

قسام کے مجاہدین صیہونیوں کے لیے موت کے فرشتے

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں کے قسام فورسز کے چنگل میں پھسنے اور

وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے

?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دورے پر

اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے، ایرانی صدر

?️ 23 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے دورہ لاہور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے