ایف سی دیگر لاء فورس اداروں کی طرح کام کرے گی، نئے ونگز بنائے جائیں گے۔ وزیر مملکت داخلہ

لیگی رہنما کی جماعت اسلامی کے خلاف ہرزہ سرائی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ایف سی دیگر لاء فورس اداروں کی طرح کام کرے گی، عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نئے ونگز بنائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ایف سی فیڈرل حکومت کے تحت کام کرتی رہی ہے، ایف سی کا قیام 1913 میں ہوا، ماضی میں ایف سی وفاقی حکومت کے انڈر بھی کام کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی نے ملک کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں، ایف سی کی تنخواہیں پولیس سے کم تھیں، ایف سی کے بہت سے اہلکار دہشتگردی کیخلاف شہید ہوئے، ایف سی کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری اورپولیس دونوں مختلف محکمے ہیں، فرنٹیئر کانسٹیبلری اب فیڈرل کانسٹیبلری کہلائے گی، اب پورے پاکستان سے ایف سی میں لوگ بھرتی کئے جائیں گے۔

اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی ریاض نذیرگاڑا نے کہا کہ ایف سی جس ایکٹ کے تحت کام کررہی تھی اس کو 100 سے زائد سال گزر گئے، وقت کیساتھ ضرورت تھی کہ ایف سی میں اصلاحات لائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، فیڈرل کانسٹیبلری کے 41 ونگز ہوں گے، فیڈرل کانسٹیبلری کے ڈھانچے کو مختلف شعبوں میں اور 6 مختلف ڈیویژنز میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

جنگ بندی کی ناکامی کا ذمہ دار سعودی اتحاد ہے:صنعاء

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے

افغانستان میں لاکھوں افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:کابل میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این

مغرب کا بنایا ہوا عفریت

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ آج اسرائیل کو

یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کا دردناک اعلان

?️ 13 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے

محدود سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، انتخابی اتحاد میں نہیں جائیں گے، رانا ثنااللہ

?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

نیتن یاہو کا آذربائیجان کے صدر کا شکریہ

?️ 13 جون 2026سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین کا دھرنا، 10 شرکاء زیرِ حراست

?️ 10 فروری 2021اسلام آباس {سچ خبریں} دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اور لیڈی

ٹرمپ، بین الاقوامی قوانین اور دنیا میں تشویش؛ ایک سال کشیدگی اور عدم اعتماد

?️ 21 جنوری 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے آغاز کے ایک سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے