جنوبی، مغربی اور شمالی پنجاب کے نام سے صوبے بنائے جائیں۔ عبدالعلیم خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نام نہ بدلیں، جنوبی، مغربی اور شمالی پنجاب کے نام سے صوبے بنائیں، اپنے اقتدار کی بجائے عوام کے مسائل کے حل کی فکر کریں۔

لاہور میں کرسمس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کا حصہ ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنیں، لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں پر کیسے اعتراض ہوسکتا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقلیتوں سمیت سب کے لیے ہے۔

وفاقی وزیرِ مواصلات نے کہا کہ اس پارٹی کے ایک ایک شخص اور ان کے ہر عمل کو جانتا ہوں، مجھے اس پارٹی کے اندر اور باہر ہر چیز کا باخوبی علم ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاست ضرور کریں لیکن ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ساتھ دینے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، باقی پارٹیوں سے بھی رابطہ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

امریکی خارجہ پالیسی پر ملکی بحرانوں کا بھاری سایہ

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کے بعد یوکرین کے ساتھ امریکہ کے وعدوں کے

نیتن یاہو نے اسرائیلی قیدیوں کو موت کی سزا سنائی

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی جنرل اور اس حکومت کی فوج میں فوجی شکایات کے

پنجاب اسمبلی میں ہمارے 187 ووٹ پورے ہیں،فواد چوہدری

?️ 9 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا

مغربی ایشیا کی طاقتور فوجوں کی فہرست میں محورِ مزاحمتی تحریک کا اعلی مقام

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:مغربی ایشیا کی طاقتور ترین فوجوں کی تازہ شائع شدہ رپورٹ

ہم غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی میں توسیع کے مخالف ہیں: عراقی حکومت کے ترجمان

?️ 4 ستمبر 2026سچ خبریں: عراقی حکومت کے ترجمان حیدر العبودی نے اعلان کیا کہ

ہم افغانستان میں خواتین پر سے پابندیاں ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: اقوام متحدہ

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے بتایا کہ

چین اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کے مخالف

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 10ویں ہنگامی

ایم کیوایم پاکستان کا سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

?️ 9 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں)کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں خطرناک حد تک اضافے اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے