?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی جریدے ’بلومبرگ‘ نے نواز حکومت کی معاشی کارکردگی کو تین دہائیوں میں سب سے بہتر قرار دے دیا۔ بلومبرگ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اپنے سیاسی حریفوں کے مقابلے ’پچھلی تین دہائیوں میں معیشت کو سنبھالنے میں بہترین کارکردگی‘ دکھائی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) نے مزری انڈیکس کہلائے جانے والے بے روزگاری اور مہنگائی کے اعداد و شمار کے امتزاج کے استعمال میں ’بہتر اسکور‘ کیا ہے۔
رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ اس نے متعلقہ سالوں کے دوران انڈیکس کی قدروں کا اوسط استعمال کیا جب تینوں جماعتوں میں سے ہر ایک اقتدار میں رہا، ساتھ ہی بتایا کہ زیادہ قدر شہریوں کے لیے زیادہ معاشی مشکلات کی نشاندہی کرتی ہے۔
جریدے نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی قانونی پریشانیوں کے ساتھ، جب وہ جیل میں ہیں اور ان کی پارٹی اپنے انتخابی نشان سے محروم ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد ’دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں‘۔
تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ گیلپ سروے کے مطابق عمران خان اب بھی مقبول ترین سیاست دان ہیں جن کی منظوری کی درجہ بندی 57 فیصد ہے، جبکہ نواز شریف کی ریٹنگ گزشتہ چھ ماہ میں 36 فیصد سے بڑھ کر 52 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اس پیشرفت پر بات کرتے ہوئے بلومبرگ اکنامکس کے انکور شکلا کا کہنا تھا کہ ’عوام شریف کو شک کا فائدہ دے رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ مہنگائی مسلسل ریکارڈ بلندیوں کے قریب ہونے اور بلند سطح پر بے روزگاری کی وجہ سے الیکشن جیتنے والی کسی بھی پارٹی کے لیے آگے کا راستہ آسان نہیں ہوگا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’نئی حکومت کو ایسی پالیسیاں نافذ کرنے کی ضرورت ہوگی جو ووٹرز میں غیر مقبول ہو سکتی ہے، جیسے سبسڈی واپس لینا اور ٹیکسز میں اضافہ۔‘
مشہور خبریں۔
بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کی تیاری میں تیزی لانے کے لیے اسرائیل کی کوششیں
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت دفاع نے بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے کے
جولائی
نیتن یاہو کے اہم سکیورٹی اجلاس؛ پس پردہ کیا چل رہا ہے؟
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے اسرائیل کے داخلی
مارچ
روس کی ٹیلی گرام کو دھمکی
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:روس کی مواصلات کی نگراں کمیٹی نے ایک بیان میں کہا
جنوری
حکومت کا زیرِ حراست 290 بلوچ مظاہرین کو رہا کرنے کا دعویٰ
?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ جبری
دسمبر
امریکہ کی جانب سے افغان صدر سے استعفی کا مطالبہ کرنے کے بارے میں متضاد میڈیا رپورٹس
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:افغان نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی وزیر دفاع
اگست
عرب ممالک اور صیہونی اتحاد خطے کے استحکام کے حق میں ہے یا نقصان میں؟
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:صیہونیوں کا متعد عرب ممالک کے دورے کرنے کامقصد خطے میں
فروری
صیہونیوں نے یورپی وزیروں کو فسلطین جانے سے کیوں روکا؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایک غیر منصفانہ اقدام میں یورپی وزرائے خارجہ
اکتوبر
عرب ممالک کا سویڈن کے ساتھ سلوک
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:بین الاقوامی تعلقات کے محقق اور عرب دنیا کی سیاسی معیشت
جولائی