🗓️
گلاسکو (سچ خبریں) موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں دنیا بھر پاکستان کی حکمت عملی کی تعریف کی جارہی ہے اسی دوران متحدہ عرب امارات نے بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کرلیا ، معاہدے کے تحت لاکھوں پاکستانی متحدہ عرب امارات میں درخت لگائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ میں پاکستان دنیا بھرکیلئے قابل تقلیدملک بن گیا ، گلاسگو سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔متحدہ عرب امارات نے وزیراعظم عمران خان کے گرین وژن کا معترف ہوتے ہوئے معاہدہ کرلیا ، جس کے بعد متحدہ عرب امارات بھی پاکستان کا گرین پارٹنربن گیا ہے جبکہ امریکا، جرمنی، برطانیہ اورسعودی عرب بھی پاکستان کے پارٹنربن چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کےوزیرموسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا ، ملک امین اسلم اوراماراتی وزیرمریم المحیری نے معاہدے پر دستخط کئے۔دونوں ممالک جلدموسمیاتی تبدیلی کامشترکہ ورکنگ گروپ بنائیں گے ، یواےای10 بلین ٹری سونامی طرز کے منصوبے میں پاکستان کی معاونت لے گا۔
متبادل توانائی،پروٹیکٹڈایریاانیشیٹومیں پاکستان کے ماڈل یو اے ای شروع کرے گا، معاہدےکےتحت لاکھوں پاکستانی متحدہ عرب امارات میں درخت لگائیں گے۔امارات پاکستان معاہدے کے تحت بڑی سرمایہ کاری کے راستے بھی کھل گئے، اماراتی وزیر نے کہا وزیراعظم نےبلین ٹری منصوبہ شروع کرکے دنیا کو نیا راستہ دکھایا۔مشیر ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کا سامنا ہے، وزیراعظم کا ماحولیاتی اثرات سے بچانے کا وژن دنیا کو فائدہ دے گا۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوبارہ نافذ ہونے کا امکان
🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:کچھ ذرائع نے حماس تحریک اور صیہونی ریاست کے درمیان
فروری
حماس نے فٹ بال کھلاڑی کے شہادت طلبانہ آپریشن کا خیر مقدم کیا
🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب
دسمبر
ویگنر کی بغاوت یا روس کے خلاف مغربی ممالک کی جنگ
🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:روس کی جانب سے دنیا کے مختلف خطوں میں کام کرنے
جون
شہداء قوم کا اثاثہ ہیں
🗓️ 15 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
نومبر
اپنی حد میں رہو؛ عراقی سیاسی مبصر کا برطانوی سفیر سے خطاب
🗓️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے عراق میں برطانوی سفیر
جنوری
افسوس ہے مہنگائی کا بہت بڑا بوجھ عوام کے کاندھوں پر ڈالا: وزیراعظم شہباز شریف
🗓️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
ستمبر
شہبار شریف بھی لاہور ہائی کورٹ جائیں گے
🗓️ 2 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف
مارچ
پاکستان سے بیرونِ ملک منشیات بھیجنے کا انکشاف
🗓️ 7 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان صوبہ سندھ اور بلوچستان سے منشیات افریقا اور
اپریل