وزیر اعظم نے ایک بار پھر افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کردیا

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے افغان عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے  ایک بار پھر افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرتا رہے گا،  سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے،عالمی برادری کو بھی  اقدام کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی بی سی کی ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کرتا رہا ہوں، ورلڈ فوڈ پروگرام چیف نے بھی افغانستان میں انسانی بحران پرالرٹ جاری کردیا ، پاکستان ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرتا رہے گا مگرعالمی برادری کواقدام کرناہوں گے ، یہ سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ افغان عوام کو بحران سے بچایا جائے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے کے حوالے سے کہا گیا ہے، ’’یہ اتنا ہی برا ہے جتنا آپ تصور کر سکتے ہیں۔‘‘ “حقیقت میں، ہم اب زمین پر بدترین انسانی بحران کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچانوے فیصد لوگوں کے پاس خوراک نہیں ہے اور اب ہم 23 ملین لوگوں کو بھوک کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ “اگلے چھ ماہ تباہ کن ہونے والے ہیں۔

خیال رہے اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ اس سال کے آخر تک افغانستان میں پانچ سال کی عمر تک کے لاکھوں بچوں کو زندگی کے لیے خطرہ بن جانے والی شدید غذائی قلت کے پیش نظر علاج کی ضرورت ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ 33 لاکھ بچے شدید نوعیت کی غذائی قلت کا شکار ہو جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب کا اعتراف: پاکستان کی ثالثی سے خوش نہیں / ایران و امریکہ معاہدہ باعثِ تشویش

?️ 7 جون 2026سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے بمبئی ہندوستان میں موجود قونصل جنرل نے

شہباز گل کی لیگی رہنماؤں پر شدید تنقید

?️ 18 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے لیگی

سندھ وزیر اعلی نے کورونا کے خطرے سے خبردار کر دیا

?️ 12 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کی نئی قسم نے قدم رکھ لیا

اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے نے مسلمانوں کو کیا سکھایا؟؛عارف علوی کی زبانی

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق صدر پاکستان عارف علوی نے اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے 8 لاکھ کیوسک تک کی منصوبہ کررہے ہیں۔ مراد علی شاہ

?️ 7 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ

کبھی بھی اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھی، طوبیٰ انور کا خود سے متعلق انکشاف

?️ 28 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور نے انکشاف کیا ہے

اسرائیل کو یقینی طور پر تباہی کا خطرہ

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:    پریس ٹی وی نیٹ ورک کے خصوصی پروگرام جریان

کسی کرپٹ کو کسی صورت میں این آر او نہیں  دیں گے: فیاض چوہان

?️ 3 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے