ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے 8 لاکھ کیوسک تک کی منصوبہ کررہے ہیں۔ مراد علی شاہ

کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہم اپنی پلاننگ 8 لاکھ کیوسک تک کی کررہے ہیں۔

فلڈ مانیٹرنگ سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا کہ مون سون بارشوں سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے، پنجند میں سیلابی ریلا 7 لاکھ کیوسک تک جانےکا امکان ہے، تونسہ سے 2 لاکھ 17 ہزار کیوسک پانی دریائے سندھ میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر کو گڈو بیراج پر پانی عروج پر ہوگا، ہم 8 لاکھ کیوسک کے ریلے کے حساب سے تیاری کررہے ہیں، متاثرہ اضلاع سے لوگ پہلے ہی نقل مکانی کرچکے، سیلاب متاثرین کی امداد ہر صورت یقینی بنارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا کہ متاثرہ اضلاع میں کیمپس، ادویات اور خوراک پہنچائی جا رہی ہے، موجودہ صورت ِحال میں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، پنجاب سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے، بلاول بھٹو اورصدر آصف علی زرداری کم از کم روزانہ 2 بار ہم سے پوچھتے ہیں، بلاول کل یا پرسوں سکھر جا کر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،کراچی میں اس سال توقع سے زیادہ بارشیں ہورہی ہیں، بارشوں کے لیے بھی تیاریاں مکمل ہیں، تمام محکمے وزراء متحرک اور فعال ہیں، چیف سیکرٹری آفس میں رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھرسے بیٹھ کرخبریں بنانے والوں کو میں کیا کہوں،اربن فلڈنگ کو مکمل نہیں روکا جاسکتا، کچھ گھنٹوں میں پانی نکالنا اصل بات ہے، اس مرتبہ ہم نے بارش کا پانی چار، پانچ گھنٹے سے زیادہ کھڑا نہیں ہونےدیا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا چینی اور فرانسیسی طلباء پر جاسوسی کا الزام

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:  ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے

غزہ میں آٹھ میں سے صرف ایک امدادی کارروائی آسان ہوئی ہے

?️ 27 نومبر 2025 غزہ میں آٹھ میں سے صرف ایک امدادی کارروائی آسان ہوئی

اسرائیل نے جنین شہر کے داخلی راستے کیے بند 

?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں صیہونی حکومت کی فوج کی بڑے

وینزویلا تصادم کا میدان کیوں بن گیا ہے؟

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:  امریکہ اور وینزویلا کے تعلقات حالیہ دنوں میں حساس ترین مرحلے

جون میں دہشتگردی کے 78 واقعات میں 53 جوانوں سمیت 94 افراد شہید ہوئے، رپورٹ

?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں جون میں دہشتگردی کے 78 حملے

ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم پر 20فیصد جرمانہ عائد

?️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں

ہم نے پٹرول کی قیمت کو بڑھایا اور کئی مشکل اقدام اٹھائے لیکن آئی ایم ایف پھر بھی نہیں مان رہا۔رانا ثنااللہ

?️ 10 جولائی 2022فیصل آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے