?️
راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ویمن یونیورسٹی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا سیاستدان مغرب کی جانب دیکھ رہا ہے ، ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنےوالوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ، اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے ، پاکستانی سیاست کے 120دن بہت اہم ہوں گے ، آئندہ انتخابات میں پھر عمران خان آئیں گے ، عمران خان افغان مسئلے کو بہتر طریقے سے حل کررہے ہیں ، کیوں کہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے سے جڑا ہے ، عمران خان کی قیادت میں تبدیلی لائیں گے ، ن لیگ کو 2 نہیں اب 3 گروپس میں دیکھ رہا ہوں اور الیکشن کے قریب ن لیگ کی نئی الائنمنٹ ہوگی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ راولپنڈی طالبات کی تعلیم کےلحاظ سےپاکستان میں نمبرون ہے ، راولپنڈی میں تعلیم کے بعد صحت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ، ہم نے ہر بیٹی کو تعلیم کی سہولت اس کے گھر تک پہنچائی ، ہم نےتعلیم کیلئےجو خواب دیکھا تھا اس کی مثبت تعبیر ہوئی ، رواں ماہ وزیراعلیٰ وقارالنساء یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے ، مری روڈ پر ایک بلڈنگ کو انٹرمیڈیٹ کالج میں بدل رہے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی میں ہم نے قبضہ چھڑواکر کالج بنایا ، راولپنڈی میں کوئی طالبہ زمین پربیٹھ کرتعلیم حاصل نہیں کرتی ، میری زندگی کا مشن تھا 60 تعلیمی ادارے بناؤں ، زندگی نے مہلت دی تو ایک نئی آئی ٹی یونیورسٹی بناؤں گا میری زندگی کا مشن ہے کمزور طاقتور ہو ، نالہ لئی کے افتتاح کے بعد سیاست کو خیرباد کہوں گا کیوں کہ سمجھتا ہوں کسی اور کو بھی آنے کا موقع دیاجائے۔
مشہور خبریں۔
سعودی دربار سے وابستہ متعدد آفیسر بدعنونی کے الزام میں گرفتار
?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی شاہی دربار سے وابستہ متعدد افسروں اور افراد کو بدعنوانی
مارچ
فلسطین کے بارے میں شمالی کوریا کا موقف
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے اور اس حکومت کے
نومبر
صیہونی حکومت جنگ کو برداشت کرنے کی حد
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل سے متعلق خبروں کے ذرائع نے غزہ کی پٹی کے
دسمبر
غزہ کی جنگ نے فلسطینیوں کو کیا دیا؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: قطر کی ثالثی میں غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں
دسمبر
نیٹو دراصل تیسری جنگ عظیم کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے: دمتری میدودف
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور ملک کے
اپریل
بھارت اور مصر کے درمیان ہونے والے معاہدے
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:مصر اور بھارت نے اتوار کو اعلان کیا کہ دونوں ممالک
جون
یمن کی سرزمین پر امریکہ اور انگلستان کی جارحیت
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ اور انگلینڈ نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی
اکتوبر
سی ڈی ڈبلیو پی نے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے 9 منصوبوں کی منظوری دے دی
?️ 4 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی) نے
نومبر