?️
صنعا ایئرپورٹ کی بندش سے ہزاروں مریض ادویات سے محروم ہو رہے ہیں
یمن کے وزیرِ صحت نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو فوری طور پر انسانی اور طبی پروازوں کے لیے کھولا جائے تاکہ جان بچانے والی ادویات اور ضروری طبی سامان ملک میں پہنچ سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کی بندش نے ہزاروں مریضوں کو ایسی دواؤں سے محروم کر دیا ہے جن کے بغیر ان کی زندگی شدید خطرے میں ہے۔
یمنی ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر علی شیبان نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس انسانی بحران پر خاموش نہ رہیں اور فوری عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ محاصرے اور پروازوں کی بندش کے باعث گردہ ٹرانسپلانٹ کے مریضوں، خون کی مصنوعات کے محتاج افراد، ہارمونی و قوت مدافعت کی دواؤں کے صارفین، ایمرجنسی اور بے ہوشی کی ادویات پر انحصار کرنے والے مریضوں سمیت ہزاروں افراد ضروری علاج سے محروم ہو چکے ہیں۔
وزیر صحت کے مطابق ان میں سے کئی ادویات خصوصی درجہ حرارت اور کولڈ چین میں منتقلی کی ضرورت رکھتی ہیں اور ہوائی اڈے کی بندش نے ان کی شدید قلت پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دائمی امراض میں مبتلا مریض بغیر علاج کے موت کے دہانے پر ہیں اور یہ صورتحال اس انسانی بحران کی سنگینی کو واضح کرتی ہے۔
ڈاکٹر شیبان نے الزام لگایا کہ یمن پر مسلط محاصرے میں انسانی اور اخلاقی پہلوؤں کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جو ایک شرمناک رویہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محاصرے سے ہونے والے بالواسطہ نقصانات، بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہیں کیونکہ ادویات اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع ناقابلِ اندازہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پروازوں کی معطلی نے ہزاروں مریضوں کے لیے بیرونِ ملک علاج کے مواقع بھی مکمل طور پر بند کر دیے ہیں، جبکہ بہت سی ایسی دوا اور آلات جو صرف ہوائی راستے سے منتقل ہوسکتے ہیں، ملک تک نہیں پہنچ پا رہے۔
وزیر صحت نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ صنعا ہوائی اڈے کے ذریعے فوری طور پر انسانی پروازیں بحال کی جائیں تاکہ ادویات اور طبی سامان پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے اس اقدام کو ہزاروں مریضوں خصوصاً بچوں کی جان بچانے کے لیے ناگزیر قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
جنگ کی نوعیت تبدیل، مسلح افواج تیزی سے ٹیکنالوجی اپنا رہی ہیں۔ فیلڈ مارشل
?️ 29 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
جنوری
ایران نے اسرائیل کے کن ٹکھانوں کو نشانہ بنایا؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران نے اپنے وعدہ صادق 2 آپریشن کے دوران اسرائیل
اکتوبر
7 اکتوبر سے یکم اپریل تک حماس اور ایران کے خلاف صیہونیوں کی غلطیاں
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: اب جبکہ غزہ کی جنگ کو چھ ماہ سے زیادہ
اپریل
روس کی ایران کے ساتھ تیل اور گیس کے تبادلے کے لیے بات چیت
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے جمعہ کو
اکتوبر
ہم سعودی جارحیت کا مزید سخت اور شدید جواب دیں گے : یمنی حکومت
?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں: یمن کی حکومت کے ترجمان عمر البخیتی نے صنعاء میں
ستمبر
کیا یورپ بحرانوں کی دلدل سے نکل پائے گا؟
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:تقریباً ایک سال سے یوکرین کے بحران سے متاثر سبز براعظم
جنوری
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش دھماکا، 2 شہری شہید،3 اہلکاروں سمیت 10 زخمی
?️ 27 نومبر 2023خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز
نومبر
ہم اسرائیل کو کبھی بھی سرکاری طور پر تسلیم نہیں کریں گے: یحیی السنوار
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نئے رہنما نے
اگست