ملک میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ملک میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

رانا ثنا اللہ نے نئے گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے مسائل کا حل ترجیح ہے، خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، حلقے کے تمام دیہاتوں میں جلد گیس کی فراہمی شرو ع ہو جائے گی۔ آپ کے علاقے میں گیس کی لائنیں بچھا دی گئی ماؤں بہنوں کو فائدہ ہو گا، گیس ایل پی جی گیس سے 30 فیصد سستی اور سلینڈر پھٹنے کا خطرہ بھی نہیں، جب اللہ کی مہربانی ہوئی تو گیس ، پیٹرول نکلے گا تو سستا ملے گا۔

مشیروزیراعظم نے کہا کہ نفرت اور انتشارکی سیاست نے ملک کونقصان پہنچایا، بانی پی ٹی آئی کے دورمیں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کوعبرتناک شکست دی، آج دنیا میں پاکستان کا ایک مقام ہے، پی ٹی آئی نے کرپشن ختم کرنے کا نعرہ لگایا تھا، کیوں ختم نہیں کی؟

انہوں نے مزید کہا کہ انکی حکومت میں میرے خلاف منشیات کا بے بنیاد کیس بنایا گیا میرے خلاف بنایا گیا منشیات کا کیس فراڈ اورجھوٹ تھا، امید ہے کہ یہ آئی ایم ایف پروگرام کا آخری سال ہوگا، یہ مہنگائی ہماری لائی ہوئی نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

منشیات اور نشہ آور اشیاء نوجوان نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتی ہیں۔ آصف زرداری

?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی اماراتیوں کی مخالفت

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے

اٹلی میں اسلام مخالف سیاست عروج پر

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اٹلی کے مونفالکون شہر کے مسلمان مقامی حکام کے فیصلے

اسٹیٹ بینک نے شرح تبادلہ کے نرخوں پر غور کیلئے بینکوں کا اجلاس کل طلب کرلیا

?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کرنسی اسمگلنگ کے خلاف نئے کریک ڈاؤن کے

اسرائیلی جہاز اب مزید محفوظ نہیں رہیں گے:یمن  

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:انصار اللہ نے غزہ کے محاصرے کے جواب میں صیہونی

حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات شروع

?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)حکومت نے آئی ایم ایف  کے ساتھ اہم فنڈز جاری کرنے

نئے قائد ایوان کے لیے شاہ محمود قریشی اور شہباز شریف میں مقابلہ

?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)گزشتہ روز ایوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف

اسرائیل کا شام کے اہم علاقے میں ریڈار نظام نصب کرنے کا منصوبہ

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے گزشتہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے