اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں لیکن اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہر چیز کے اشتہار میں عورت کا کردار ڈالنے کے خلاف ہیں، ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں لیکن اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے لہٰذا اشتہارات میں غیر ضروری طور پر عورتوں کا کردار شامل کرنے پر پیمرا اور پی ٹی اے سے رجوع کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ معاملہ بہتر انداز میں حل ہوا، ریاست کا کردار ماں جیسا ہونا چاہیے لیکن اولاد کو بھی ماں کا گریبان نہیں پکڑنا چاہیے ۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جنسی جرائم میں اضافہ ہوا ہے، زیادتی کرنے والے 10 افراد کو سرعام پھانسی دی جائے تو جرائم کم ہوجائیں گے۔طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ 20 فروری کو اسلام آباد میں پیغام امن کانفرنس ہوگی ، جس میں امام کعبہ، قاضی القضاۃ فلسطین سمیت 5 ہزار علما شریک ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ کالعدم تنظیم کےساتھ تصادم میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں تاہم مذاکرات کا راستہ ہی مسئلے کا حل تھا۔
مشہور خبریں۔
الیکشن ایکٹ میں ترمیم کےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 4 دسمبر کو ہوگی
دسمبر
اسرائیل جارحیت بند کرے تو معاہدہ ہو سکتا ہے: قطر
مئی
بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اپریل
پاکستان کا ہر فرد اگر درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا
جولائی
چین کا خلائی مشن پہلی بار چاند کے دور دراز حصے پر اترنے میں کیسے کامیاب ہوا؟
جون
عیدالفطر سے قبل پیٹرول کی قیمت 290 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان
مارچ
نیتن یاہو نے ذاتی طور پر خواتین اور بچوں کے قتل عام کو قبول کیا: صہیونی میڈیا
مئی
مقتدی صدر کا سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان
اگست