?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خزانہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55، 55 روپے کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
علاوہ ازیں حکومت نے پیٹرول پر لیوی 84 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 105 روپے 37 پیسے کردی۔ ڈیزل پر لیوی 76 روپے 21 پیسے سے کم کر کے 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 20 روپے97 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ہے، ڈیزل پر لیوی 20 روپے97 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ہم غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، پڑوس میں شروع ہونے والی صورتحال نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صورتحال کے مطابق اپنے ذخائر کو بڑھا لیا تھا، ہماری کوشش ہے کہ بطور ریاست اس کام کو حکمت کے تحت آگے لے کر چلیں۔
علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ ناجائز منافع خوری پر وزیراعظم نے سختی سے نوٹس لیا ہے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی، حالیہ اضافے کا فیصلہ مجبوری میں کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مالی سال2023 کیلئے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی، ہدف سے 8.83 فیصد کم رہنے کا امکان
?️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قابلِ ڈیوٹی درآمدات میں زبردست کمی کے ساتھ
جون
غزہ میں جنگ کے بعد دوسرا دن؛حماس کی فتح کا جشن اور اسرائیل کی ناکامی
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بعد القسام بریگیڈز کے نقاب پوش
جنوری
علاقے کے میڈیا میں شہید رئیسی کی نماز جنازہ کی وسیع کوریج
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، اور ان کے ہمراہ
مئی
بائیڈن نے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی تردید کی
?️ 22 مئی 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب میں امریکی صدر جو بائیڈن
مئی
عمان کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان بحری سلامتی پر مشاورہ
?️ 30 اپریل 2026 سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ، بدر البوسعیدی، نے اقوام متحدہ کے
اپریل
پاکستانی ائیر لائنز سے یورپ کے پروازیں ختم ہو سکتی ہیں
?️ 28 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی
نومبر
سعودی فضائی دفاعی نظام کی تباہ کن ناکامی
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے سعودی فوج کی کمزوری پر زور دیتے
دسمبر
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کیلئے ’پیچیدہ مذاکرات‘ کا رواں ماہ آغاز متوقع
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اپنی کمزور معیشت کو سہارا دینے میں
مارچ