حکومت کی مشکلات میں اضافہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی اتحاد مین شامل جماعتوں کے وعدے پورے نہ ہونے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی سیاسی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی  کے ایک پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم  شہباز شریف کی سیاسی مشکلات ابھی کم نہیں ہوئیں ، ان کی سیاسی مشکل صرف عمران خان نہیں ہیں ، شہباز شریف کی سب سے بڑی سیاسی مشکل یہ ہے کہ جن وعدوں پر انہوں نے عمران خان کے اتحادی توڑکر اپنے اتحادی بنائے تھے وہ وعدے پورے نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا کہ پی این پی مینگل نے لاپتہ افراد کے مسئلے پر عمران خان کے ساتھ 2018ء میں ایک تحریری معاہدہ کیا ، اپنے ووٹ ان کو دیے اور ان کے 4 ووٹوں سے عمران خان وزیر اعطم بنے اور 2 سال تک جب ان کے مسائل حل نہیں ہوئے تو لاپتہ افراد کی تعداد کم ہونے کی بجائے بڑھتی گئی تو بی این پی مینگل نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا۔

سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ اب بی این پی مینگل شہباز شریف کی حامی ہے اور پچھلے ایک مہینے میں ایسا لگ رہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی پڑھا لکھا نوجوان محفوظ نہیں ہے اور اس کو اٹھا لینا ایک معمول بن گیا ہے ، جس کی وجہ سے بی این پی مینگل میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے ، اس کے علاوہ بی اے پی اور آزاد رکن اسلم بھوتانی بھی خوش نہیں ہیں اور انہوں نے باقاعدہ احتجاج کیا۔
انہوں نے کہا کہ اختر مینگل پر پارٹی کے اندر سے کافی دباؤ ہے کہ اگر ہم اس حکومت کی کابینہ میں بھی شامل ہوگئے ہیں تو اب لاپتہ افراد اگر مل نہیں رہے تو ان کی تعداد میں اضافہ تو نہیں ہونا چاہیے ، یہ ایک بڑا سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس پر میری اطلاعات ہیں کہ بی این پی مینگل کے اندر بہت دباؤ ہے ، اختر مینگل جلد پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس بلاکر کوئی بھی فیصلہ کرسکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا صیہونی حماس کو ختم کر سکتے ہیں؟

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک فتح کے ایک عہدیدار نے غاصبوں کے خلاف حماس

ٹرمپ کا دورۂ چین کیسا رہا؟ مغربی میڈیا کی نظر میں

?️ 17 مئی 2026سچ خبریں:مغربی میڈیا اور سیاسی شخصیات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

صیہونی جاسوس پروگرام بنانے والی کمپنی کے بُرے دن

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی جاسوس پروگرام بنانے والی کمپنی این ایس او کے سی

تہران اور ریاض سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر غور کر رہے ہیں: اکسیوس

?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں:   Axios ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو

مزاحمت کی نئی نسل کے سامنے صہیونی بونے نظر آئے

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:مغربی کنارے پر حالیہ غیر انسانی جارحیت کے دوران صیہونی حکومت

ہم سرخ لکیریں ہم معین کریں گے نہ امریکہ:انصار اللہ

?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:انصار اللہ کے ایک رکن نے یہ کہتے ہوئے کہ خطے

ترکی کی بیت المقدس کے ساتھ غداری

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر کی صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے ساتھ

فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صہیونیوں کی بچگانہ حرکت تنقید کا باعث 

?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے جیل حکام کی جانب سے فلسطینی قیدیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے