عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ آپس کے اختلافات ختم کریں،تمام رہنماء 5 اگست کی تحریک کی تیاریاں کریں، بیرسٹرگوہر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ آپس کے اختلافات ختم کریں، تمام رہنماء 5 اگست کی تحریک کی تیاریاں کریں، پارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ناروا سلوک کی شدید مذمت کی ہے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے کارکنوں کو جھگڑا نہ کرنے اور ساری توجہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

شرکاء نے بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پارٹی لیڈرز اور وکلا کو رسائی دی جائے۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی، آئینی اور قانونی مسائل پر غور کیا گیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے گفتگو کے دوران مزید بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جمشید دستی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔

عمر ایوب کے خلاف دائر ریفرنس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا رویہ امتیازی سلوک پر مبنی ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے ہدایات دی ہیں کہ آپس کے اختلاف ختم کریں اور تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما 5 اگست تک تحریک کو پیک پر لے جائیں گے۔بیرسٹرگوہرکا یہ بھی کہنا تھا کہ اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کو انصاف دیا جائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل  شیخ وقاص اکرم کاکہنا تھا کہ پارلیمانی اجلاس میں بلوچستان کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

بلوچستان میں حالات ٹھیک ہونا ناگزیز ہے۔ 5 اگست سے تحریک کا نقطہ عروج پر ہو گا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدور اپنے طریقے سے احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاتھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دو پیغامات دیئے ہیں اور کہا تھا کہ ان کے اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ظلم ہو رہا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ لاہور اجلاس کے حوالے سے پارٹی میں اختلافات جان بوجھ کر پیدا کئے جا رہے تھے۔ ذاتی اختلافات ختم کریں اور تحریک پر مکمل توجہ دیں۔ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹی وی اور اخبارات بند کر دئیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

امریکا افغانستان میں برے طریقے سے پھنس چکا ہے: وزیر اعظم

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان مسئلے

میاں صاحب، پارٹی میں کام کرنے والوں کو سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے، حمزہ شہباز

?️ 26 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ

یمن کے جزیرہ سقطری میں صیہونیوں کی نقل و حرکت

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کے مقامی ذرائع نے اس ملک کے جزیرہ سقطری میں

14مئی کو الیکشن نہ ہونے کا یقین، مسلم لیگ (ن) نے امیدواروں کوپارٹی ٹکٹ ہی نہیں دیا

?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) طاقتور حلقوں کی ’یقین دہانیوں‘ کی بنیاد پر کہ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دے دیا

?️ 10 مئی 2021استنبول (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے ان دنوں فلسطینیوں کے خلاف

غزہ میں حماس کی مہلک کمین گاہوں کی نئی حکمت عملی، اسرائیلی فوج پر کاری ضربیں  

?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:القسام بٹالین نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے خلاف مہلک

لوگ افغانستان میں امریکی جمہوریت سے غیر مطمئن تھے: طالبان

?️ 22 اکتوبر 2021سچ خبریں: طالبان کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے قائم مقام سربراہ

برطانوی ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپس کی آخری رسومات ادا، ملک بھر میں توپوں کی سلامی دی گئی

?️ 10 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپس کی آخری رسومات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے