ملک بھر میں مزید 118 مریض کورونا سے جنگ ہار گئے

کورونا: ملک بھرمیں  مزید 49 مریض انتقال کرگئے

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری ہے،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 118 مریض کورونا سے جنگ ہار گئے  جبکہ 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 118 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 788 ہوگئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے کے فعال کیسز کی تعداد 94 ہزار 573 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 758 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 52 ہزار 112 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 332 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 542 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 4 کروڑ 14 لاکھ 77 ہزار 587 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 61 لاکھ 71 ہزار 867 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا اسماعیل ہنیہ کے قتل کا اعتراف

🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ صیہونی

حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا خدشہ

🗓️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمران اتحاد میں شامل 2 اہم اتحادی جماعتوں نے

اب تک صرف 4 امدادی ٹرک غزہ کی پٹی میں پہنچے 

🗓️ 27 جون 2024سچ خبریں: انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کریسنٹ اور ریڈ کراس پاپولیشن کے ترجمان

صحافی پنجاب اسمبلی کے خلاف سراپا احتجاج

🗓️ 5 جولائی 2021پنجاب(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹ کی

برطانوی ملکہ کی آخری رسومات میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں

🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات

امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری

🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی قابض افواج نے شامی تیل کے 90 کنٹینرز غیر قانونی

کیا امریکہ نے ایران کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں؟

🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے ایک امیدوار نے اس ملک کے

ابراہیم رئیسی کا دورہ دمشق

🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:شام کے ساتھ علاقائی اور عرب سیاسی ممالک کے درمیان تعلقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے