پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے 

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری قبول کرنے کی صورت میں آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے تاہم سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی مخالفت کرے گی تاکہ ٹیکس ریٹ میں کمی کے باعث آمدن میں ہونے والے نقصان کو پورا کیا جاسکے  قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ کی جانب سے حتمی فیصلے کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق دستاویزات موصول ہوئی تھیں، دستاویزات موجودہ پیٹرولیم لیوی، جنرل سیلز ٹیکس اور درآمدی قیمت کی بنیاد پر تیار کی گئی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ریگولیٹر نے پیٹرول کی قیمت میں 3.50 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا حساب لگایا ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بالترتیب 2 اور 3 روپے فی لیٹر کمی کا حساب لگایا گیا ہے۔

یہ کمی عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے تجویز کی گئی ہے حالانکہ اگست کے گزشتہ 15 روز میں زرمبادلہ کی شرح میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

حکومت اس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے، پیٹرول پر 10.54 فیصد، مٹی کے تیل پر 6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔مقررہ جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد ہے جس کا مطلب ہے کہ حکومت آمدن میں منافع پر چھوٹ دے رہی ہے۔

حکومت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر انتہائی کم 2.05 روپے، لائٹ ڈیزل پر 24 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول و مٹی کے تیل پر صفر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے۔

اس کا مطلب حکومت کو وفاقی ٹیکس کی مد میں بھی ریونیو میں کافی خسارے کا سامنا ہے۔گزشتہ سال تک حکومت ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول پر 30 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 6 سے 8 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم لیوی حاصل کر رہی تھی۔

15 اگست کو حکومت نے 119روپے 80 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہونے والے پیٹرول اور 116.53 روپے فی لیٹرل ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔

دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت 81 پیسے کے اضافے کے ساتھ 88 روپے 30 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 10 پیسے اضافے کے ساتھ 85 روپے 77 پیسے کردی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

افریقی یونین میں اسرائیل کی شمولیت، الجزائر نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 27 جولائی 2021الجزائر (سچ خبریں) افریقی یونین میں اسرائیل کی شمولیت کے بارے میں

ایران کے خلاف جنگ کے نتائج پر عالمی میڈیا کا تجزیہ

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی اور صیہونی حکومت کی ایران کے خلاف فوجی جارحیت نہ

کورونا:پاکستان میں مزید 78اموات، 4ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

?️ 31 مارچ 2021اسلام  آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مسلسل شہری

ملک بھر  میں کورونا وبا کی لہر شدت اختیار کر رہی ہے: وزیرخارجہ

?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان

امریکہ کی عظمت بحال کرنے کا نعرہ اسرائیل کے ساتھ کیا کر سکتا ہے؟صیہونی اخبارات کا تجزیہ

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:عبرانی اخبارات نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی اور

عراق "حشد الشعبی” قانون کیوں پاس نہیں کیا جا رہا؟ امریکہ ملوث ہے!

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: النصرۃ اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ میں

لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا

?️ 9 اگست 2021لاہور(سچ خبریں ) پنجاب حکومت کی جانب سے 3 اگست کے لاک

مسلم لیگ (ن) نے نیب قانون کو پاکستان کیلئے ’تباہ کن‘ قرار دے دیا

?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے