?️
کراچی: (سچ خبریں) دریائے سندھ پر کینال منصوبے کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی اور وفاق میں اختلافات شدید ہوگئے ہیں اور بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع منصوبے نہ بنائے اور اگر اعتراضات نہ سنیں تو پورے منصوبے کو متنازع بنائیں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق دریائے سندھ پر 6 کینال بنانے کے منصوبے کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور وفاق کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو بیان میں حکومت کو خبردار کیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے اعتراضات نہیں سنے گئے تو پورے منصوبے کو متنازع بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع منصوبے نہ بنائے، زبردستی رائے مسلط کرنے سے سیاسی عدم استحکام اور معیشت پر منفی اثر ہوگا، متنازع منصوبوں کو شروع کرنے کے بجائے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڈھ کی ہڈی ہے، صوبوں کے درمیان اتفاق رائے بنائیں، ہم گرین پاکستان منصوبے کو کامیاب بنا سکتے ہیں، وفاقی حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
دوسری جانب حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کو منانے کی کوششیں شروع کردی ہیں تاہم چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی پیشکش پر معذرت کرلی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ملتوی ہوگیا، بلاول بھٹو دبئی چلے گئے اور وہاں سے یورپ بھی جانے کا امکان ہے۔
بلاول بھٹو کی وطن واپسی پر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں حکومت سے اتحاد سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ حکومت سندھ نے پنجاب میں 200 ارب روپے سے زائد کے نئے آبپاشی منصوبے کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، پانی کی تقسیم کے معاملے پر دونوں صوبے متعدد بار آمنے سامنے آچکے ہیں، اس منصوبے کے سبب اس تنازع میں مزید اضافے کا امکان ہو سکتا ہے۔
سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے پنجاب کے لیے ایک مکمل طور پر نئے آبپاشی کے نظام کی منظوری دی تھی، صوبے نے چولستان کے علاقے میں 176 کلومیٹر لمبی چولستان کینال اور 120 کلومیٹر لمبی ماروٹ کینال بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی ایران سے مذاکرات کے لیے عجیب شرط!
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر نے آج ایک
فروری
اسرائیلی تجزیہ کار: دوحہ آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک صہیونی ماہر نے آج اتوار کو شائع ہونے والے
ستمبر
ٹِک ٹاک کا صارفین کو ملازمت کی تلاش میں مدد دینے کا اعلان
?️ 9 جولائی 2021بیجنگ(سچ خبریں) ٹک ٹاک نے ملازمتوں میں مددکی تلاش شروع کر دی
جولائی
پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کو ‘ناکافی سیکیورٹی’ کی فراہمی پر اظہار تشویش
?️ 3 ستمبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے عمران خان کو فراہم
ستمبر
کیا صیہونییوں کی سعودیوں کے ساتھ دوستی ہو جائے گی؟
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات
ستمبر
2021 میں لاتینی امریکہ امریکی خواب کو مٹانے کے لئے چند قدم
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: لاتینی امریکہ، خاص طور پر نومبر 2021 میں، صدارتی، پارلیمانی
دسمبر
جولانی حکومت کی انٹیلی جنس افسر پر قاتلانہ حملے کی تردید
?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں:جلانی حکومت کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اتوار کے روز
فروری
سید عمار الحکیم نے مظاہرین سے قانون کی پابندی کرنے کی اپیل کی
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی قومی حکمت کے رہنما نے اپنے ایک پیغام
اگست