?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے چیئرمین کو ہدایت کی گئی کہ ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو دن 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک عارضی طور پر بند رکھا جائے ،مذکورہ معاملے پر فوری عمل درآمد کیا جائے،جس کے بعد وزارت داخلہ کے حکم پر پی ٹی اے نے سوشل میڈیا سروسز کو بند کردیا ہے۔
وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو دن 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے، جن میں ٹوئٹر، فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب اور ٹیلی گرام شامل ہیں۔وزارت کی جانب سے پی ٹی اے چیئرمین کو ہدایت کی گئی کہ ‘یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ معاملے پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔
جس کے بعد وزارت داخلہ کے حکم پر پی ٹی اے نے سوشل میڈیا سروسز کو بند کردیا ہے۔کچھ دیر بعد پی ٹی اے نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘امن و عامہ برقرار رکھنے اور عوام کے تحفظ کے لیے چند سوشل میڈیا ایپلی کیشنز تک رسائی پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے’۔وزارت داخلہ نے کہا کہ بند کی جانے والی ایپس میں فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ شامل ہیں۔
اگرچہ وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن میں پابندی کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم یہ پیشرفت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملک میں احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔گزشتہ روز حکومتِ پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا اور وزارت داخلہ نے تنظیم پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی عراق سے نکلنے کے بجائے مزید پیر جمانے کی کوشش
?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد عراق کے شہر موصل کے مشرق میں واقع
مارچ
امریکی صدارتی امیداوار کا نیٹو کو مضبوط کرنے کا عجیب وعدہ
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کی ریپبلکن امیدوار نے ایک عجیب تبصرہ
فروری
سپریم کورٹ نے 62 (ون) (ایف) کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم کردی
?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل
جنوری
پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ہتھیاروں کے نظام ابابیل ویپن سسٹم
اکتوبر
میں دوسری بار صدارت کے لیے انتخابا ت لڑنا چاہتا ہوں: ایمانوئل میکرون
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کے روز لوپاریزائن اخبار
جنوری
پنجاب کے لیے پہلے مرحلے کے لیے 21 رکنی مجوزہ کابینہ کی لسٹ تیار
?️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)عمران خان اور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے
اگست
اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں:وزیر اعظم
?️ 8 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مقابلہ
مارچ
الیکشن کمیشن 9 مارچ تک صدر کے انتخاب کیلئے تیار
?️ 25 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد
فروری